تلنگانہ

ہماچل میں پھنسے تلگوطلبہ کی مددکیلئے ریزیڈنٹ کمشنر کو وزیرتارک راما راو نے چوکس کیا

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے ہماچل پردیش میں شدید بارش کے سبب پھنسے تلگو طلبہ کی مدد کرنے نئی دہلی میں تلنگانہ کے ریزیڈنٹ کمشنر کو چوکس کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے ہماچل پردیش میں شدید بارش کے سبب پھنسے تلگو طلبہ کی مدد کرنے نئی دہلی میں تلنگانہ کے ریزیڈنٹ کمشنر کو چوکس کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
عرشیہ انجم کی مشتبہ موت : ہماچل پردیش پولیس افسر کی اقلیتی کمیشن پر حاضری
پہلی بار لوک سبھا الیکشن میں کے سی آر خاندان کا ایک فرد بھی نہیں
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
حکومت ایل آر ایس پر مفت عمل آوری کویقینی بنانے: کے ٹی آر

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے کہاکہ انہیں بعض فکرمند والدین سے یہ اطلاع ملی ہے کہ بعض تلگوطلبہ ہماچل کے کُلواورمنالی میں پھنسے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نئی دہلی میں تلنگانہ کے ریزیڈنٹ کمشنر کو اس خصوص میں چوکس کیاگیا ہے تاکہ ان طلبہ کی مدد کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ کسی کو مدد کی ضرورت ہوتو وہ تلنگانہ بھون یا پھر ان کے دفتر سے رجوع ہوسکتے ہیں۔