Video : گریٹر نوئیڈا کی سوسائٹی میں نئے سال کی پارٹی میں ہنگامہ

خبر ہے کہ کچھ لوگوں نے گورسٹی فرسٹ ایونیوسوسائٹی میں ہفتہ کی رات نئے سال کا جشن منانے کے دوران دو عورتوں کے ساتھ سیلفیاں لینے کی کوشش کی جس پر ان عورتوں کے شوہروں اور ملزمین میں بحث وتکرارہوئی۔

گریٹرنوئیڈا: سال نو کی پارٹی میں گریٹرنوئیڈا کی ایک ہاؤزنگ سوسائٹی میں بڑا ہنگامہ برپاہوا۔ بعض لوگوں نے سیلفی کیلئے عورتوں کو مجبور کرنے کی کوشش کی۔

عہدیداروں نے بتایاکہ دو افراد کو گرفتارکرلیاگیا ہے جبکہ مابقی ملزمین کی تلاش جاری ہے۔

خبر ہے کہ کچھ لوگوں نے گورسٹی فرسٹ ایونیوسوسائٹی میں ہفتہ کی رات نئے سال کا جشن منانے کے دوران دو عورتوں کے ساتھ سیلفیاں لینے کی کوشش کی جس پر ان عورتوں کے شوہروں اور ملزمین میں بحث وتکرارہوئی۔

ملزمین نے بعدازاں شوہروں کو گھسیٹا اور ماراپیٹا۔ مداخلت کرنے پر دیگر شہری اور سیکیوریٹی گارڈ زخمی ہوگئے۔

سوسائٹی میں رہنے والے ایک شخص نے بتایاکہ اس کی بیوی اور اس کے دوست کی بیوی کے ساتھ زبردستی سیلفی لینے کی کوشش کی گئی۔ اس پر اعتراض کرنے پر ہمیں مارا پیٹاگیا۔

ہمیں بچانے کیلئے آئے لوگ بھی زخمی ہوئے۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ چار افراد کو دواخانہ میں شریک کرایاگیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button