سوشیل میڈیا

ویڈیو: ایک جوڑے نے درخت پکڑ کر جان بچائی

بتایاجاتا ہے کہ کار چلانے والے کو پانی کا اندازہ نہیں لگاجس کے نتیجہ میں کار کو سڑک پر آگے کرنے کے دوران پانی کا شدید بہاو دیکھا گیا اور اچانک کار کے بہہ جانے کے دوران یہ جوڑا کار میں سے نکل گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں کل شب ہوئی شدید بارش کے دوران کار میں سفر کرنے والے جوڑے نے کار کے دریا میں بہہ جانے کے دوران ایک درخت کو پکڑکر اپنی جان بچائی۔ ضلع کے دھرورو منڈل کے نگرم گاؤں کے قریب یہ واقعہ پیش آیا۔

https://twitter.com/KP_Aashish/status/1577899287320875008

بتایاجاتا ہے کہ کار چلانے والے کو پانی کا اندازہ نہیں لگاجس کے نتیجہ میں کار کو سڑک پر آگے کرنے کے دوران پانی کا شدید بہاو دیکھا گیا اور اچانک کار کے بہہ جانے کے دوران یہ جوڑا کار میں سے نکل گیا اور قریب میں پشتے پر لگے درخت کو پکڑکر اس جوڑے نے جان بچائی۔