ویڈیو: ٹیک آف کرتے ہی جہاز کا پہیہ زمین پر گر پڑا

ٹیک آف کے بعد طیارے کے ایک پہیے سے دھواں نکلنا شروع ہوگیا اور وہ جہاز کے لینڈنگ گیئر سے ٹوٹ کر زمین پر گر پڑا۔ یہ پہیہ مبینہ طور پر ہوائی اڈے کے مضافات میں برآمد ہوا ہے۔

روم: اٹلی کے شہر تارنٹو میں بوئنگ 747-400 ڈریم لفٹ کارگو طیارے کا ایک پہیہ ٹیک آف کرتے ہی جہاز کے لینڈنگ گیئرس سے ٹوٹ کر زمین پر گرپڑا۔ یہ حادثہ منگل کو پیش آیا۔

برطانوی اخبار دی سن نے اپنی رپورٹ میں حادثے کی تصویر شائع کی ہے جس میں طیارے کا ایک پہیہ نظر آرہا ہے جبکہ اس واقعہ کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹیک آف کے بعد طیارے کے ایک پہیے سے دھواں نکلنا شروع ہوگیا اور وہ جہاز کے لینڈنگ گیئر سے ٹوٹ کر زمین پر گر پڑا۔ یہ پہیہ مبینہ طور پر ہوائی اڈے کے مضافات میں برآمد ہوا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ کارگو جہاز جو امریکہ جارہا تھا، شمالی کیرولینا میں بحفاظت لینڈ کرنے میں کامیاب رہا۔ یہ ایک بڑے بڑے سائز کا جمبو جیٹ طیارہ ہے جسے سامان کی منتقلی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button