سوشیل میڈیاکھیل

ویڈیو: محمد سراج اور عمران ملک نے ماتھے پر تلک لگانے سے کیا انکار، مچا ہنگامہ

ہندوستانی فاسٹ بولرز محمد سراج اور عمران ملک نے ہوٹل میں ماتھے پر تلک لگانے سے انکار کردیا تھا۔ اس وجہ سے دونوں کو سوشل میڈیا پر کافی ٹرول کیاجارہا ہے۔ تاہم بہت مداح اُن کی حمایت بھی کررہے ہیں۔

حیدرآباد: ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان بارڈر گواسکر ٹرافی 9 فروری سے شروع ہونے جارہی ہے۔ دونوں ٹیمیں 4 ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلیں گی۔ اس کے بعد تین ون ڈے سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
عمران ملک پر بیان بازی، عرفان پٹھان کا پاکستانی بولر کو منہ توڑجواب
کرکٹ کا 122 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
مجھے اس سیزن میں صحیح مواقع نہیں ملے: عمران ملک
محمد سراج سوشیل میڈیا سے ناخوش
محمد سراج ون ڈے میں ٹاپ پوزیشن سے کھسکے

لیکن اس سیریز سے پہلے ہی ٹیم انڈیا کے دو اہم کھلاڑی تنازعات میں گھر گئے ہیں۔ ہندوستانی فاسٹ بولرز محمد سراج اور عمران ملک نے ہوٹل میں ماتھے پر تلک لگانے سے انکار کردیا تھا۔ اس وجہ سے دونوں کو سوشل میڈیا پر کافی ٹرول کیاجارہا ہے۔ تاہم بہت مداح اُن کی حمایت بھی کررہے ہیں۔

محمد سراج کے علاوہ ہندوستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ وکرم راتھوڑ اور اسپورٹس اسٹاف کے رکن ہری پرساد موہن نے بھی تلک نہیں لگایا لیکن ناقدین جان بوجھ کر محمد سراج اور عمران ملک کو نشانہ بنارہے ہیں اور معاملہ کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

ٹیم انڈیا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ٹیم کے تمام کھلاڑی ہوٹل کے اندر جاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس دوران ہوٹل کا عملہ تلک لگاکر ٹیم کے تمام ممبران کا استقبال کررہا ہے لیکن ٹیم انڈیا کے کچھ ممبران نے تلگ لگانے سے انکار کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران ملک، محمد سراج، وکرم راتھوڑ اور ہری پرساد موہن نے تلک لگانے سے صاف انکار کردیا۔ تاہم ٹیم کے باقی ارکان تلگ لگاتے ہوئے نظر آئے۔

کئی ناقدین نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شئیر کرکے تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کی ہے۔  ناقدین کا کہناہے کہ محمد سراج اور عمران ملک اپنے مذہب کے بارے میں بہت جنونی ہیں۔ اس لئے ان دونوں تلک لگانے سے انکارکررہے ہیں۔  تاہم ان دونوں کے مداحوں نے حمایت میں لکھا کہ وکرم راتھوڑ اور ہری پرساد نے بھی تلک نہیں لگایا ہے لیکن کوئی بھی ان پر بیان بازی نہیں کررہا ہے۔