ویڈیو: سنگاریڈی میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے گڈاپوتور صنعتی علاقہ میں تیندوا نظرآیا جس سے مقامی افراد میں سنسنی پھیل گئی۔ ہفتہ کی صبح تقریبا چاربجے ایک انڈسٹری کے ایچ بلاک کے قریب یہ تیندوا نظرآیا۔

اس کا منظر وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا۔اس بات کی اطلاع محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو دی گئی جس کے بعدمحکمہ جنگلات کے عہدیدار، ایچ بلاک پہنچے اورصورتحال کا جائزہ لیا۔

انہوں نے اس جنگلی جانور کے پنجوں کے نشانات کی نشاندہی کی اور اس کو پکڑنے کے اقدامات شروع کردیئے۔اس تیندوے کے نظر آنے کی اطلاع پر کمپنی کے ملازمین میں خوف پایاجاتا ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button