Watch : ”میں جہاں کھونٹا گاڑھ دوں‘ پی ایم مودی بھی نہیں ہلاسکتے“: بی جے پی لیڈر

راجستھان بی جے پی میں جاری گروہی جنگ کے دوران سابق رکن راجیہ سبھا اوم ماتھر کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں بزرگ قائد کو وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

جئے پور: راجستھان بی جے پی میں جاری گروہی جنگ کے دوران سابق رکن راجیہ سبھا اوم ماتھر کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں بزرگ قائد کو وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو میں ماتھر کو جن آکروش سبھا کے دوران پربتسرمیں ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وہ کہہ رہے ہیں کہ کسی کو بھی کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے۔ میں اب سنٹرل الیکشن کمیٹی کا ممبر ہو۔ جئے پور کے لوگ جب کہیں بھی کوئی فہرست بھیجتے ہیں تو میں ہر شخص اور ہر نام کا خیال رکھتا ہوں۔

”میں جہاں کھونٹا گاڑھ دوں‘ پی ایم مودی بھی نہیں ہلاسکتے“۔

انہوں نے بی جے پی قائدین سے کہا کہ وہ جانبداری اور اقرباپروری سے دور رہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا پسندیدہ اور تمہارا پسندیدہ یہ کام بند کردیں۔

ماتھر کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جہاں لوگ مختلف خیالات ظاہر کررہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ بی جے پی میں کوئی تو ایسا ہے جو مودی کو کھل کر چیلنج کرسکتا ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button