رونالڈو، میسی دوستانہ میچ: خصوصی ٹکٹ کی قیمت کیا ہے؟

کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے درمیان کھیلے جانے والے دوستانہ میچ کے خصوصی ٹکٹ کی قیمت 1 کروڑ ریال تک پہنچ گئی۔

ریاض: کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے درمیان کھیلے جانے والے دوستانہ میچ کے خصوصی ٹکٹ کی قیمت 1 کروڑ ریال تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے درمیان ہونے والے دوستانہ میچ کو دیکھنے کیلئے ایک خصوصی ٹکٹ کی بولی لگائی گئی ہے۔ اس خصوصی ٹکٹ کی قیمت اب تک 10 ملین ریال یعنی 2.66 ملین ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

میچ کے اس خصوصی ٹکٹ کی بولی 17 جنوری تک جاری رہے گی۔ اس خصوصی ٹکٹ کے خریدار کو دوستانہ میچ کے بعد اختتامی تقریب میں شرکت کرنے، ڈریسنگ روم میں داخل ہونے، کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی سے ملنے کا موقع بھی ملے گا۔

واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی دسمبر 2020 کے بعد اب ریاض میں 19 جنوری کو پہلی بار آمنے سامنے ہوں گے۔ اس دوستانہ میچ میں کرسٹیانو رونالڈو النصر کلب جبکہ لیونل میسی پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کی جانب سے کھیلیں گے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button