’میرادل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس کرنے والی عائشہ کون ہے؟

عائشہ کی ایک نئی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ بتاتی ہیں کہ یہ ان کے دوست کی شادی کی ویڈیو ہے اور اس کیلئے عائشہ نے کوئی خاص تیاری نہیں کی۔ عائشہ نے اپنے دوست کے کہنے پر ہی اس گانے پر ڈانس کیا۔

ان دنوں میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر صرف ایک ہی گانا سنائی دے رہا ہے ’’ میرادل یہ پکارے آجا‘‘۔ اِس گانے نے پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر دھوم مچارکھی ہے اور اس کے پیچھے اس گانے پر لڑکی کا ڈانس ہے۔

دراصل اِس لڑکی کی ادائیں متاثرکن ہیں اوراِس لڑکی کی حیرت انگیز حرکتوں نے دیکھنے والوں کا دل جیت لیا ہے۔ ایسے میں یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے کافی وائرل ہوگئی ہے جسے اب تک لاکھوں ویوز اور لائکس مل چکے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں زیتون کے سبز ڈھیلے فٹ شرٹ شلوار میں ایک لڑکی آنجہانی گلوکارہ لتا منگیشکر کا سدابہار گانا ’ میرا دل یہ پکارے آجا‘ کے ریمکس ورژن پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔ دراصل یہ ویڈیو شادی کی ہے جس میں اس لڑکی کا شاندار رقص دیکھنے والو کو دیوانہ بنارہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی کا نام عائشہ ہے اور عائشہ کا تعلق پاکستان سے ہے۔ عائشہ کی ایک نئی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ بتاتی ہیں کہ یہ ان کے دوست کی شادی کی ویڈیو ہے اور اس کیلئے عائشہ نے کوئی خاص تیاری نہیں کی۔ عائشہ نے اپنے دوست کے کہنے پر ہی اس گانے پر ڈانس کیا۔

عائشہ سے پوچھا گیا کہ اُنہوں نے اس گانے پر ڈانس کرنے کیلئے کوئی خاص تیاری کی ہے ، تو عائشہ نے کہاکہ اُنہیں (عائشہ) کو کسی اور گانے پر ڈانس کرنا تھا لیکن ان کی دوست جس کی شادی تھی نے انہیں میرا دل یہ پکارے آجا پر ڈانس کرنے کیلئے کہا تھا۔ عائشہ نے اپنے دوست کی بات مانتے ہوئے اس گانے پر ڈانس کی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی۔

عائشہ ایک سوشل میڈیا یوزر ہیں۔ وہ اکثر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے اپنی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز(ریلز) شیئر کرتی رہتی ہیں۔ عائشہ نے تقریباً دو ہفتے قبل اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنے ڈانس کی یہ ویڈیو شیئر کی تھی۔

عائشہ نے ویڈیو شیئر کرتے  ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں اپنے آپ سے پیار کرتی ہوں اور کیا آپ جانتے ہیں کہ مجھے دوسروں کی رائے کی بالکل پرواہ نہیں ہے، اس پر غلط تبصرے نہ کریں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button