سوشیل میڈیامہاراشٹرا

عورتیں بے لباس بھی اچھی لگتی ہیں، رام دیو کے ریمارک پر ہنگامہ

ٹریننگ کیمپ کے فوری بعد میٹنگ شروع ہوجانے کی وجہ سے کئی عورتوں کو لباس تبدیل کرنے کا وقت نہیں ملا۔ کئی عورتیں یوگا سوٹ میں میٹنگ میں چلی آئیں۔ اس پر رام دیو نے یہ نامناسب ریمارک کیا۔

تھانے۔(مہاراشٹرا): ایک امکانی متنازعہ پیشرفت میں یوگا گرو رام دیونے جمعہ کے دن عورتوں کے لباس پر تبصرہ کیا جسے سیاسی اور سماجی حلقوں میں اچھی نظروں سے نہیں دیکھا جارہا ہے۔

یہاں فری یوگا ٹریننگ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے۔رام دیو نے کہا کہ عورتیں ساڑی میں اچھی لگتی ہیں، وہ شلوار سوٹس میں اچھی لگتی ہیں، میری رائے میں وہ کچھ بھی نہ پہنیں تب بھی اچھی لگتی ہیں۔

اس موقع پر اسٹیج پر اُن کے ساتھ چیف منسٹر مہاراشٹرا یکناتھ شنڈے کا بیٹا رکن پارلیمنٹ شریکانت شنڈے اور ڈپٹی چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈ نویس کی بیوی گلوکار امروتا فڈنویس اور دیگر ممتاز شخصیتیں موجود تھیں۔

 56 سالہ رام دیو، پتجنلی یوگا پیٹھ اور ممبئی مہیلا پتنجلی یوگا سمیتی کے زیر اہتمام یوگا سائنس کیمپ اینڈ ویمنس میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔وہ عورتوں سے بات کررہے تھے جو یوگا لباس اور ساڑیاں اپنے ساتھ لائی تھیں۔

 ٹریننگ کیمپ کے فوری بعد میٹنگ شروع ہوجانے کی وجہ سے کئی عورتوں کو لباس تبدیل کرنے کا وقت نہیں ملا۔ کئی عورتیں یوگا سوٹ میں میٹنگ میں چلی آئیں۔ اس پر رام دیو نے یہ نامناسب ریمارک کیا۔انہوں نے لوگوں سے یہ بھی کہا کہ وہ طویل زندگی جینے کیلئے امروتا فڈنویس کی طرح خوش رہیں اور مسکراتے رہیں۔