مہاراشٹرا
ٹرینڈنگ

فلائٹ میں ایرہوسٹس کی جنسی ہراسانی‘ بنگلہ دیشی شہری گرفتار

ملزم محمد دُلال جو بنگلہ دیشی شہری ہے وستارا فلائٹ میں مسقط سے براہ ممبئی ڈھاکہ جارہا تھا۔ فلائٹ کے ممبئی میں لینڈ ہونے سے نصف گھنٹہ قبل دُلال اپنی نشست سے اٹھا، ایرہوسٹس سے لپٹ گیا اور اس کا بوسہ لینے کی کوشش کی۔

ممبئی: مسقط۔ڈھاکہ فلائٹ میں ایرہوسٹس کی مبینہ جنسی ہراسانی پر 30سالہ بنگلہ دیشی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ فلائٹ برا ہ ممبئی ڈھاکہ جارہی تھی۔ یہ واقعہ جمعرات کی اولین ساعتوں میں وستارا کی فلائٹ کے ممبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اترنے سے کچھ دیر قبل پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
طیارہ میں ایئر ہوسٹس کیساتھ دست درازی، ایک شخص گرفتار
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
نابالغ لڑکی کے سامنے فحش حرکت
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار
بھائی کے سامنے بہن کی عصمت ریزی، ملزمین گرفتار

 ملزم محمد دُلال جو بنگلہ دیشی شہری ہے وستارا فلائٹ میں مسقط سے براہ ممبئی ڈھاکہ جارہا تھا۔ فلائٹ کے ممبئی میں لینڈ ہونے سے نصف گھنٹہ قبل دُلال اپنی نشست سے اٹھا، ایرہوسٹس سے لپٹ گیا اور اس کا بوسہ لینے کی کوشش کی۔

“  دیگر مسافرین اور طیارہ کے عملہ کی مداخلت اور اعتراض پر اس نے ان کے سامنے بھی فحش حرکت کرنے کی کوشش کی۔ ملزم نے مسافر فلائٹ کے کپتان کی بھی بات نہیں سنی جب وہ سرخ انتباہی کارڈ پڑھ کر اسے بدتمیز مسافر قرار دے رہا ہے۔

ممبئی ایرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد ملزم کو سیکورٹی عہدیداروں کے حوالے کردیا گیا جو اسے سہار پولیس اسٹیشن لے گئے۔ ایرہوسٹس کی شکایت پر ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا۔ اسے عدالت میں پیش کیا گیا جس نے اسے جمعہ تک پولیس تحویل میں دے دیا۔