سوشیل میڈیا

گوگل نے ڈوڈل کے ذریعے چندریان 3 کی کامیابی کو سلام پیش کیا

گوگل اہم مواقع پر پرکشش ڈوڈل دے کر خصوصی واقعات کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے اور گزشتہ روز ہندوستان کے چندریان مشن چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ کے تاریخی واقعہ پر گوگل نے ایک پرکشش ڈوڈل بنایا ہے۔

نئی دہلی: ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارے (اسرو) نے چندریان-3 کی کامیاب لینڈنگ بخوبی انجام دے کر جو تاریخ رقم کی ہے، اسے نہ صرف ملک و دنیا بھر کے ممالک نے سراہا بلکہ آج کے دورکی لائف لائن مانے جانے والے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے بھی اپنے ڈوڈل کے ذریعے ہندوستان کی اس شاندار کامیابی کو سلام پیش کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
یو ٹیوب اور گوگل کو ہائی کورٹ کی نوٹس
اے آئی بی اے کا گوگل کے خلاف مودی کو مکتوب
اسرو کو تہنیت پیش کرنے آن لائن ویڈیو البم کا گینس ورلڈ ریکارڈ
ہندوستان کا سورج مشن 6 جنوری کو منزل پر پہنچ جائے گا:اسرو
چندریان3 کے چاند پر اترنے کا مقام ’شیوشکتی‘ سے تعبیر

گوگل اہم مواقع پر پرکشش ڈوڈل دے کر خصوصی واقعات کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے اور گزشتہ روز ہندوستان کے چندریان مشن چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ کے تاریخی واقعہ پر گوگل نے ایک پرکشش ڈوڈل بنایا ہے۔

اس ڈوڈل میں گوگل کی اسپیلنگ کے دوسرے حرف "او” کو چاند کی شکل دی گئی ہے، جو مسکرا رہا ہے اور اس کے جنوبی قطب پر ہندوستان کے چندریان کودکھایا گیا ہے۔

ڈوڈل میں ایک جف بھی لگایا گیا ہے جس میں چندریان جب چاند کے مدار میں چکر لگا رہا تھا تو چاند اسے حیرانی سے دیکھتا ہے اور جب چندریان اس کی سطح پر اترتا ہے اور روور سطح پر چلتا ہے تو وہ خوش ہوجاتا ہے۔ چاند کے آس پاس ٹمٹماتے ستارے میں بھی دکھائے گئے ہیں۔

غور طلب ہے کہ ہندوستان کا چندریان 3 بڑی درستگی کے ساتھ چاند کے جنوبی قطب پر اترا ہے۔ چاند کا یہ حصہ لینڈنگ کے لیے انتہائی خطرناک سمجھا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ جن ممالک نے اب تک گاڑیاں بھیجی ہیں وہ صرف اس کے خط استوا پر اتری ہیں۔

کوئی ملک چاند کے قطب جنوبی پر اتر نہیں سکا لیکن گزشتہ روز ہندوستان کے چندریان-3 نے اس حصے پر اتر کر ایک نئی تاریخ رقم کی جسے آج دنیا اپنے اپنے انداز میں سلام پیش کر رہی ہے۔