شمالی بھارت

انسداد دہشت گردی اسکواڈ کو فوج جیسے ہتھیاروں کی فراہمی

اترپردیش انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) اپنے ہتھیاروں کو ہندوستانی فوج کے خطوط پر ترقی دینے کی کوشش کررہی ہے۔

لکھنؤ: اترپردیش انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) اپنے ہتھیاروں کو ہندوستانی فوج کے خطوط پر ترقی دینے کی کوشش کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
قومی سلامتی سے متعلق خفیہ معلومات پاکستانی ایجنٹ کو دینے کے الزام میں ایک شخص گرفتار
کپواڑہ میں 2 دہشت گرد ہلاک
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار

یوپی پولیس کے خصوصی آپریشنل کمانڈو یونٹ اے ٹی ایس کے ساتھ انتہائی خطرہ والی کارروائی میں مشغول رہنے کی تیاری کررہی ہے جن میں راڈار سسٹمس، نائٹ ویژن زون کیمرے، نائٹ ویپن سائٹ اور تھرمل ایمیجنگ اسنیپر سائٹ چند ایسے نام ہیں۔

اسپیشل ڈی جی لاء اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے کہا کہ ہم خصوصی اسلحہ آلات اور فاضل پرزوں کی خریداری کے لئے مارکٹ کا سروے کررہے ہیں۔

جنہیں اسپیشل پولیس آپریشن ٹیم (ایس پی او ٹی) اے ٹی ایس کو تقویت دیتے ہوئے لڑائی کی اہلیت میں اضافہ کے لئے استعمال کرسکتی ہے جب خصوصی کارروائی کے ذریعہ کسی بھی ناگہانی ایمرجنسی کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے جس سے کسی بھی شخص کو خطرہ لاحق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اے ٹی ایس کو طاقتور فورس بنانا چاہتے ہیں تاکہ انتہائی خطرہ والی کارروائیوں میں نمٹا جاسکے۔