شمالی بھارت

بدھا دیب کی دختر جنس کی تبدیلی کا آپریشن کرائیں گی

سابق چیف منسٹر مغربی بنگال بدھا دیب بھٹا چاریہ کی دختر سچیتانا بھٹاچاریہ نے اپنے متشکل مرد (ٹرانسمین) ہونے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ عنقریب جنس کی تبدیلی کی سرجری کروانے والی ہیں۔

کولکتہ: سابق چیف منسٹر مغربی بنگال بدھا دیب بھٹا چاریہ کی دختر سچیتانا بھٹاچاریہ نے اپنے متشکل مرد (ٹرانسمین) ہونے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ عنقریب جنس کی تبدیلی کی سرجری کروانے والی ہیں۔

متعلقہ خبریں
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
ماں بیٹی اور بیٹا لاپتا
بعنوان”بیٹی اور والدین کے رشتہ کی اہمیت“ پر سمینار و تقریری مقابلہ
بیٹیوں نے باپ کی آخری رسومات انجام دیں
چار سالہ لڑکی کو مسلسل اذیت دینے پر باپ اور 2 چاچاؤں کے خلاف کیس درج

ایل جی ٹی کارکن سپروا راے کی جانب سے سوشل میڈیا پر یہ معاملہ پہلی مرتبہ سامنے آیا جنہوں نے کمیونٹی کے لوگوں کے ذریعہ معاش پر ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے سچیتانا کی ایک تصویر اپ لوڈ کی۔

راے کے مطابق سمپوزیم میں سچیتانا نے اعلان کیا کہ وہ خود ایک متشکل مرد ہے اور یہ بھی کہا کہ تبدیلی جنس کی سرجری کے بعد وہ سچیتن کہلائے گا۔ بعدازاں سچیتانا نے ذرائع ابلاغ کے ایک گوشہ کے اس پوسٹ کی صداقت کی توثیق کی اور کہا کہ 41 برس کی عمر کو پہنچ جانے کے باعث بہ حیثیت بالغ فرد یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل بھی کی کہ ان کے خاندان کی شناخت کو ان کی ذاتی شناخت سے نہ جوڑیں۔سچیتانا نے سرجری کو جانے سے قبل درکارضروری قانونی اقدامات کئے جانے کی بھی توثیق کی۔اداکارہ و حقوق کی جہدکار اشاشی چکرابورتی نے جو سمپوزیم کی ایک مقرر تھیں‘ آئی اے این ایس کو کہا کہ سچیتانا جیسے کسی کو جن کے والدریاست کے سابق چیف منسٹر ہیں‘ اتنی جرأتمندی کے ساتھ آگے آنا اور اس طرح کا اعلان کرنا آسان نہیں ہے۔

چکرابورتی نے آئی اے این ایس کو کہا”میں محسوس کرتی ہوں کہ سچیتانا کی جانب سے لئے گئے اس جرأتمندانہ اقدام سے دیگر کئی لوگوں کو حجرہ سے باہر اانے اور اپنے احساسات کا اظہار کرنے کا حوصلہ ملے گا۔ کئی لوگ کھل کر آگے آنے سے گھبراتے ہیں۔ زیادہ لوگوں کے آگے آئیں تو اس مسئلہ پر سماجی تحریک مزید مستحکم ہوگی۔ سچیتانا جیسے لوگوں کی جانب سے کئے جانے والے اقدام سے یقیناً سماج پر ایک بڑا اثر پڑے گا۔