مہاراشٹرا

مودی نے ممبئی اور نئی ممبئی کے درمیان 22 کیلو میٹر طویل سمندری پُل کا افتتاح کیا

وزیراعظم نے اورنج گیٹ سے میرین ڈرائیو تک ایسٹرن فری وے کو جوڑنے والی زیر زمین سڑک ٹنل کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ تقریباً 9کلومیٹر لمبی سرنگ ہے جسے 8,700 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔

ممبئی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں ممبئی اور نئی ممبئی کے درمیان12,700کروڑ روپئے مالیت کے 22کلومیٹر طویل سمندری پُل کا مودی نے افتتاح کی-ااس موقع پر وزیراعظم نے ممبئی میٹروپولیٹن ریجن میں مختلف دیگر کلیدی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر نے امراوتی کے ترقیاتی کاموں کو دوبارہ شروع کیا
ممبئی یونیورسٹی میں سہ روزہ "جشن اردو” کا آغاز ، پروفیسر خالد قیصر ‘ شیخ عبداللہ کا خطاب
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)

وزیراعظم نے اورنج گیٹ سے میرین ڈرائیو تک ایسٹرن فری وے کو جوڑنے والی زیر زمین سڑک ٹنل کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ تقریباً 9کلومیٹر لمبی سرنگ ہے جسے 8,700 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ یہ سرنگ ممبئی میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک اہم ثابت ہوگی، اورنج گیٹ اور میرین ڈرائیو کے درمیان سفر کے وقت میں نمایاں بچت ہوگی۔

درحقیقت، یہ جنوبی ممبئی میں اورنج گیٹ اور میرین ڈرائیو کے درمیان ممبئی کی پہلی شہری زیر زمین سڑک کی سرنگ ہے، جس کا مقصد ٹریفک کی بھیڑ کو دور کرنا ہے۔ یہ ایسٹرن فری وے، ایم ٹی ایچ ایل، کوسٹل روڈ اور باندرہ-ورلی سی لنک کے ذریعے مشرقی اور مغربی ساحلوں کے درمیان یکطرفہ رابط۔کا ذریعہ ہے۔( سگنل فری کنیکٹیویٹی )کو بھی یقینی بنائے گا۔