Uncategorized

تلنگانہ میں آئندہ ہفتہ انٹگریٹیڈ ریسیڈنشل اسکولس کا سنگ بنیاد: بھٹی وکرامارکہ

حکومت تلنگانہ، دسہرہ تہوار سے ایک دن قبل11/ اکتوبر کو ریاست میں انٹگرٹیڈ ریسڈنشیل اسکولس کا سنگ بنیاد رکھے گی۔ تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرامارکہ نے اتوار کے روز یہ بات بتائی۔

حیدرآباد (پی ٹی آئی) حکومت تلنگانہ، دسہرہ تہوار سے ایک دن قبل11/ اکتوبر کو ریاست میں انٹگرٹیڈ ریسڈنشیل اسکولس کا سنگ بنیاد رکھے گی۔ تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرامارکہ نے اتوار کے روز یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ سے وابستگی، سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں: کشن ریڈی
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا
اقلیتی طلبہ کے لیے UPSC امتحان کی مفت کوچنگ، درخواستوں کا آغاز
تلنگانہ میں آن لائن جوئے اور سٹے بازی میں خطرناک اضافہ، PRAHAR نے ریاست گیر سروے کا اعلان کر دیا

انہوں نے یہاں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ حکومت رواں سال ینگ انڈیا انٹگریٹیڈ ریسیڈنشیل اسکولس کی تعمیر پر5ہزار کروڑ روپے خرچ کرے گی۔ یہ اسکولس 20 سے 25 ایکڑاراضی پر تعمیر کئے جائیں گے جہاں ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور سماج کے دیگر طبقات کے طلبہ کو معیاری تعلیم دی جائے گی۔

ہماری حکومت کا ایقان ہے کہ تعلیم کے ذریعہ مساوات کو فروغ دیا جائے۔ ایک چھت تلے ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتی بچوں کو تعلیم فراہم کی جائے تاکہ سماج میں تقسیم کے خطوط کو ختم کیا جاسکے۔

ان تعلیمی اداروں میں بارہویں (انٹر میڈیٹ) تک انگلش میڈیم میں تعلیم فراہم کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے اور یہ تعلیم، بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوگی۔ ریاست کے ہر ایک اسمبلی حلقہ میں کم سے کم ایک انٹگریٹیڈ اسکول قائم کیا جائے گا اس طرح119 اسمبلی حلقوں میں جملہ119 اسکولس قائم کئے جائیں گے۔

سکریٹریٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بھٹی وکرامارکہ نے کہا کہ ابتدامیں 20اسمبلی حلقوں میں ان اسکولس کے تعمیری کام شروع کئے جائیں گے جہاں انٹگریٹیڈ، اسکولس کی تعمیر کیلئے اراضیات حاصل کی جاچکی ہیں۔

دیگر حلقوں میں اراضیات دستیاب ہونے کے بعد اسکولوں کے تعمیری کاموں کو وسعت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجود ہ ریسیڈنشیل اسکولس میں دستیاب سہولتیں اطمینان بخش نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست تلنگانہ میں جملہ1023 ریسیڈنشیل اسکولس کار کرد ہیں جن میں 662 اسکولوں کی ذاتی عمارتیں ہیں۔