تعلیم و روزگار
محمد ساجدمحی الدین کو بسٹ ٹیچر ایوارڈ
اس موقع پر جناب بی شفیع اللہ سکریٹری ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی اور محمدمقبول احمد گزیٹیڈ ہیڈماسٹر (SMHM GHS) َلنگر حوض و ڈپٹی انسپکٹر آف اسکول گولکنڈہ منڈل حیدرآباد موجود تھے۔

حیدرآباد: جناب محمد ساجد محی الدین‘ اسکول اسسٹنٹ ‘سید مرتضی حسین میموریل گورنمنٹ ہائی اسکول لنگر حوض حیدرآباد کو ان کی 26سالہ گرانقدر خدمات کے عوض‘اردو مسکن خلوت میں منعقدہ تقریب میں تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈ یمی نے بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ (برائے سال 2019-20) کے لئے عطا کیا۔
یہ ایوارڈ جناب محمد خواجہ مجیب الدین صدرنشین تلنگانہ ریاست اردو اکیڈیمی کے ہاتھوں دیا گیا –
اس موقع پر جناب بی شفیع اللہ سکریٹری ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی اور محمدمقبول احمد گزیٹیڈ ہیڈماسٹر (SMHM GHS) َلنگر حوض و ڈپٹی انسپکٹر آف اسکول گولکنڈہ منڈل حیدرآباد موجود تھے۔ انہوں نے انہیں مبارکباد پیش کی۔