مہاراشٹرا

داؤدابراہیم کی 2جائیدادیں ممبئی میں نیلام

داؤدابراہیم کی ان چاروں جائیدادوں کو سفیما قانون کے تحت قرق کیا گیا تھا اور دہشت گردی قانون کے تحت اس کی نیلامی عمل میں لائی گئی داؤد ابراہیم کی یہ جائیدادیں ممبئی میں نیلام کی گئی۔

ممبئی:ممبئی مافیا سرغنہ داؤد ابراہیم کی چار جائیدادوں کی نیلامی آج عمل میں لائی گئی یہ ملکیت داؤدابراہیم کی والدہ آمنہ بی کے نام پر رجسٹرڈ تھی ممبئی سے قریب رتنا گیری کھیڈ ممباک میں آم کے باغات کاشتکاری کی زمین اور داؤد کا میراثی گھر بھی شامل ہے اس میں سے دو جائیدادوں کا ہی سودا مکمل ہوا جبکہ دو جائیدادوں کی خریداری نہیں ہوئی ہے-

متعلقہ خبریں
ورلڈ کپ پر توجہ دیں، ڈبلیو پی ایل کی نیلامی پر نہیں: ہرمن پریت
متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چل بسیں
ہندوستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے ہرادیا
آسٹریلیا کے کپتان پیاٹ کمنس کی والدہ کا انتقال
دفاتر میں لڑکیوں کو رکھنا فیشن بن گیا

آن لائن بھی اس میں بولی لگائی گئی تھی نیلامی میں اجئے سریواستو نے حصہ لیا -اس میں سے انہوں نے جائیداد خریدی ہے دو جائیدادوں میں سے ایک جائیداد 3.28 لاکھ میں فروخت ہوئی اور ایک جائیداد جسکی قیمت 15 ہزار تھی وہ دو کروڑ روپے میں فروخت ہوئی ہے اس کی بولی دو کروڑ روپے لگائی گئی تھی۔

 داؤدابراہیم کی ان چاروں جائیدادوں کو سفیما قانون کے تحت قرق کیا گیا تھا اور دہشت گردی قانون کے تحت اس کی نیلامی عمل میں لائی گئی داؤد ابراہیم کی یہ جائیدادیں ممبئی میں نیلام کی گئی داؤدابراہیم کی کل 11 جائیدادیں ہیں جس میں سے یہ چار جائیدادوں کو آج نیلام کیا گیا اس میں سے صرف دو ہی فروخت ہوئی ہے۔

داؤدابراہیم کی اس سے قبل ممبئی میں بھی ملکیت فروخت کی گئی تھی جس کی بولی اجئے سریواستو نے لگائی تھی اب دوبارہ اجئے سریواستو نے یہ جائیداد خریدی ہے ممبئی سمیت مہاراشٹر کے رتنا گیری میں بھی داؤدابراہیم کی جائیدادیں ہیں اور وہ داؤد ابراہیم کا آبائی وطن بھی ہے۔

 یہاں داؤد ابراہیم کا بچپن گزرا تھا داؤد ابراہیم کی جائیداد اس کی میراثی اور پشتینی جائیداد میں سے تھیں ان جائیدادوں کی فروخت سفیما قانون کے تحت کی گئی۔ ممبئی 1993ء بم دھماکوں میں مفرور مطلوب داؤد ابراہیم پر ممبئی میں بم دھماکوں کی سازش کو انجام دینے کا الزام بھی ہے۔

 مافیا سرغنہ داؤدابراہیم نے ڈونگری سے جرائم کی دنیامیں قدم رکھاتھا اور پھر وہ جرائم کی دنیا کا بے تاج بادشاہ بن گیا ممبئی بم دھماکوں سے قبل ہی داؤد ابراہیم ہندوستان کو خیرباد کہہ چکا تھا لیکن ممبئی مسلم کش فساد کے بعد 1993 ء کو جو سلسلہ وار بم دھماکہ ہوا اس میں داؤدابراہیم کا نام سامنے آیا تھا ۔

داؤدابراہیم کی بہن حسینہ پارکر ممبئی میں ہی مقیم تھی جبکہ اس کے دیگر رشتہ دار بھی ممبئی ہی تھے البتہ حسینہ پارکر کا انتقال ہوچکا ہے اور اب داؤدابراہیم کا چھوٹا بھائی اقبال کاسکر جیل میں مقید ہے اس کا بھانجہ علی شاہ نے اس سے این آئی اے کی تفتیش میں یہ واضح کیا تھا داؤدابراہیم نے دو شادیاں کی ہیں اب علی شاہ دبئی میں مقیم ہے۔