شمال مشرق

اگر مجھے جیل میں بھی ڈال دیا جائے تو اُسے توڑ کر بی جے پی کا مقابلہ کروں گی: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے بی جے پی مخالف لیڈروں کی گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ’’اگر آپ مجھے جیل میں ڈال دیں گے تو بھی میں جیل توڑ کر باہر آؤں گی۔حالاں کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہیمنت سورین کی گرفتار ی سے متعلق کچھ بھی نہیں کہا ہے

کلکتہ: ہیمنت سورین کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بدھ کو جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ اس کے 24 گھنٹے گزرنے سے پہلے بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں جیل میں ڈال دیا جائے تو بھی وہ بی جے پی کی مخالفت سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔

متعلقہ خبریں
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
منیش سسوڈیہ کی درخواست عبوری ضمانت پر ایجنسیوں کو نوٹس
ہیمنت سورین، ای ڈی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع
مرشدآباد میں رام نومی پر جھڑپیں، الیکشن کمیشن ذمہ دار: ممتا
اپوزیشن قائدین کو جیل میں ڈال دینا مودی کی گارنٹی: ممتا بنرجی

جمعرات کو شانتی پور کے گورنمنٹ سروس پروگرام میں ممتا بنرجی نے بی جے پی مخالف لیڈروں کی گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ’’اگر آپ مجھے جیل میں ڈال دیں گے تو بھی میں جیل توڑ کر باہر آؤں گی۔حالاں کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہیمنت سورین کی گرفتار ی سے متعلق کچھ بھی نہیں کہا ہے

ممتا بنرجی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ریاستی بی جے پی کے چیف ترجمان شیامک بھٹاچاریہ نےکہا کہ ممتا بنرجی خود کو ناقابل شکست سمجھتی ہیں ۔شاید وہ اس طرح کی بیان بازی کررہی ہیں ۔

ممتا برجی نےکسی کا نام لئے بغیر بی جے پی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہم سب چور ہیںممتا بنرجی نے کہا کہ پانچ انگلیاں برابر نہیں ہوتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سیاسی جماعت طویل مدت تک اقتدار میں رہتی ہے تو پھر کچھ لوگوں پر الزامات لگتے ہیں مگر اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ پوری پارٹی چور ہے۔

ای ڈی نے جے ایم ایم کے صدر ہیمنت سورین کو گرفتار کرنے کے ایک دن بعد ، مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل حزب اختلاف کے رہنماؤں کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جارہا ہے اور اگر اسے جیل بھیجا گیا تو وہ کسی نہ کسی طرح اس سے نکل جائے گی۔

مگر اس کا مطلب یہ نہیں ہےکہ بی جے پی کے لوگ سنت ہیں ۔وہ لوگ بلند آواز میں چیخ رہے ہیں تاکہ انہیں کوئی چور نہیں کہے مگر اصل مجرم وہ ہیں ۔ خالی برتن سب سے زیادہ آواز دیتے ہیں۔ آج وہ اقتدار میں ہیں اور اسی وجہ سے وہ ایجنسیوں کے ساتھ گھوم رہے ہیں۔ کل وہ اقتدار میں نہیں ہوں گےتو معلوم ہوجائے گا کون چور ہے اور کون ایماندار ہے۔

یاد رہے کہ سی بی آئی اور ای ڈی مغربی بنگال میں متعدد گھوٹالے کے معاملات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ سابق ریاستی وزرا پارتھو چٹرجی اور جیوتی پریہ ملک کو بالترتیب اسکول سروس کمیشن کی بھرتی اسکام اور راشن کی تقسیم کے گھوٹالے کے سلسلے میں گرفتار ی ہوئی ہے۔ ترنمو ل کانگریس کے سینئر لیڈر انوبرتا منڈل بھی مویشی اسمگلنگ گھوٹالہ کے معاملے میں جیل میں ہیں ۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کوئلہ اور گائے اسمگلنگ کو لے کر بی ایس ایف اور بی جے پی پر جوابی الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گائے کی اسمگلنگ، کوئلے کی اسمگلنگ جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ ترنمول کے نام پر ہو رہا ہے۔گائے کو سرحد پار سے اسمگل کیا جا رہا ہے۔

 وہاں بی ایس ایف کے گارڈز ہیں۔ کوئلہ کون دیکھتا ہے؟ سی آئی ایس ایف۔ کس کی ایجنسی ہے؟ کول انڈیا کمپنی کس کی ہے ۔ترنمول کانگریس کے لیڈر انوبرتا منڈل گائے کی اسمگلنگ کیس میں اب بھی جیل میں ہیں۔ ان کی بیٹی سکنیا کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کوئلہ اسمگلنگ کیس میں ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی سے ای ڈی نے کئی بار پوچھ گچھ کی ہے۔ ابھیشیک کی بیوی روجیرا بنرجی نرولا سے بھی مرکزی تفتیشی ایجنسی نے پوچھ گچھ کی تھی۔