حیدرآباد

تعمیر ملت کا نمائش گراؤنڈ پر 75 واں یوم رحمۃ للعالمین ﷺ۔ تیاریاں مکمل

کل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیر اہتمام اتوار 22 / ستمبر کو 9:00 بجے صبح نمائش گراؤنڈ پر 75 واں یوم رحمۃ للعالمینﷺ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جبکہ دوسرے روز 23 / ستمبر کو 8:30 بجے شب چنچل گوڑہ جونیئر کالج گراؤنڈ پر 46 واں یوم صحابہؓ منعقد کیا جائے گا۔

حیدر آباد: کل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیر اہتمام اتوار 22 / ستمبر کو 9:00 بجے صبح نمائش گراؤنڈ پر 75 واں یوم رحمۃ للعالمینﷺ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جبکہ دوسرے روز 23 / ستمبر کو 8:30 بجے شب چنچل گوڑہ جونیئر کالج گراؤنڈ پر 46 واں یوم صحابہؓ منعقد کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
کل ہند صنعتی نمائش، ٹرافک تحدیدات
تعمیرملت کا یوم رحمۃ للعٰلمینؐ،نمائش میدان میں پروگرام
یکساں سیول کوڈ کا نفاذ ملک کی سا لمیت کیلئے نقصان دہ: تعمیر ملت

اِن دونوں جلسوں کی نگرانی صدر تعمیر ملت جناب محمد ضیاء الدین نیر کریں گے۔ مولانا محب اللہ ندوی رکن پارلیمنٹ و امام مسجد پارلیمنٹ ہاؤز (یوپی)، مولانا ابوطالب رحمانی رکن مسلم پرسنل بورڈ (کلکتہ)، جناب محمد ادیب سابق ایم پی، مفتی خلیل احمد امیر جامعہ جامعہ نظامیہ، ڈاکٹر احسن بن محمد الحمومی امام و خطیب شاہی مسجد باغ عامہ، مولانا محمد حسام الدین ثانی (جعفر پاشاہ)امیر ملت اسلامیہ، مولانا مسعود حسین مجتہدی رکن مسلم پرسنل لا ء بورڈ اور جناب عمر احمد شفیق معتمد عمومی و دیگر علمائے کرام خطاب کریں گے۔

صدر مجلس استقبالیہ ڈاکٹر محمد عبدالقدیر (شاہین گروپ آف ایجوکیشن) ساونیر کی رسم اجرائی کے بعد خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے۔ صدر تنظیم محمد ضیاء الدین نیر، صدر استقبالیہ محمد عبدالقدیر، معتمد استقبالیہ سیف الرحیم قریشی اور معتمد عمومی عمر احمد شفیق، ڈاکٹر یوسف حامدی، ڈاکٹر مشتاق نائب صدر آج پریس کانفرنس میں یہ بات بتائی۔

جناب نیر نے بتایا کہ دوسرے روز پیر 23 / ستمبر کو جلسہ یوم صحابہؓ سے مہمان مقرر مولانا ابوطالب رحمانی، مولانا محب اللہ ندوی ایم پی، محمد ادیب سابق ایم پی، مولانا صغیر احمد نقشبندی، ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد، مولانا اشرف بشیر حسامی، مفتی نیر اعظم اشرفی اور جناب عمر احمد شفیق خطاب کریں گے۔

صدر مجلس استقبالیہ ڈاکٹر عبدالقدیر خطبہ استقبالیہ اور صدر تعمیر ملت ضیاء الدین نیر کا صدارتی خطاب ہوگا۔ اس موقع پر طلباء میں تعلیمی مقابلہ جات کے انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ تعمیر ملت کے زیر اہتمام 29 / ستمبر کو 10:00 بجے دن اردو مسکن روبرو چومحلہ پیالیس میں جلسہ یوم رحمۃ للعالمین ﷺ برائے خواتین منعقد ہوگا۔ محترمہ انیس عائشہ صدر تنظیم نسواں صدارت کریں گی۔ ڈاکٹر اودیش رانی باوا بحیثیت مہمان خصوصی ہوں گی۔

محترمہ رامین فاطمہ، محترمہ ممتاز جہاں عشرت، محترمہ نصرت ضیاء الدین نیر، محترمہ فخرالنساء، فہیم جلیلی اور محترمہ شبینہ فرشوری حمد اور نعت شریف پیش کریں گی۔ مقابلہ جات میں حصہ لینے والی طالبات میں انعامات پیش کئے جائیں گے۔ صدر تنظیم و دیگر احباب نے ان دو جلسوں میں عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

a3w
a3w