دہلی

ذات پات پر مبنی ملک گیر مردم شماری کرائی جائے۔ کانگریس کا مطالبہ

کانگریس نے پیر کے دن حکومت ِ بہار کے ذات پات پر مبنی مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کی پہل کا خیرمقدم کیا اور مرکز سے مطالبہ کیا کہ وہ قومی سطح پر فوری ایسا سروے کرادے تاکہ سماجی انصاف یقینی ہو اور سماج کو بااختیار بنانے کے پروگرامس کو ٹھوس بنیاد فراہم ہوجائے۔

نئی دہلی: کانگریس نے پیر کے دن حکومت ِ بہار کے ذات پات پر مبنی مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کی پہل کا خیرمقدم کیا اور مرکز سے مطالبہ کیا کہ وہ قومی سطح پر فوری ایسا سروے کرادے تاکہ سماجی انصاف یقینی ہو اور سماج کو بااختیار بنانے کے پروگرامس کو ٹھوس بنیاد فراہم ہوجائے۔

متعلقہ خبریں
سی پی آئی اور کانگریس میں تنازعہ جاری
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ
راہول گاندھی، بی جے پی کو کڑی ٹکر دینے کسی اور حلقہ کا رخ کریں: ڈی راجہ
وشاکھاپٹنم میں کانگریس کا جلسہ، ریونت ریڈی کی شرکت
500 روپے میں گیس سلنڈر کی فراہمی، 80کروڑ فنڈ جاری

سابق صدر کانگریس راہول گاندھی نے کہا کہ بہار میں ذات پات پر مبنی مردم شماری سے ثابت ہوا ہے کہ ریاست میں 84 فیصد عوام او بی سی‘ ایس سی اور ایس ٹی ہیں اور ان کا حصہ ان کی آبادی کے مطابق ہونا چاہئے۔

راہول گاندھی نے ایکس پر ہندی پوسٹ میں کہا کہ مرکزی حکومت کے 90 سکریٹریز میں صرف 3 فیصد او بی سی ہیں جو ملک کے بجٹ کا صرف 5 فیصد ہینڈل کرتے ہیں لہٰذا ہندوستان کے ذات پات کے اعدادوشمار جاننا اہم ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہا کہ کانگریس کی یو پی اے حکومت نے ایسی مردم شماری کرائی تھی لیکن مودی حکومت نے اس کے نتائج جاری نہیں کئے۔

حکومت ِ بہار نے ابھی کاسٹ سروے کے نتائج جاری کئے ہیں۔ ہم اس پہل کا خیرمقدم کرتے ہیں اور یاددہانی کراتے ہیں کہ کرناٹک جیسی دیگر ریاستوں میں کانگریسی حکومتیں ایسی پہل کرچکی ہیں۔

انڈین نیشنل کانگریس اپنا مطالبہ دُہراتی ہے کہ مرکزی حکومت جلد سے جلد ذات پات پر مبنی قومی مردم شماری کرائے۔ مودی حکومت نے ایسا نہ کیا تو کانگریس حکومت بننے کے بعد فوری یہ کام کرادیا جائے گا۔