مشرق وسطیٰ

مکہ مکرمہ میں کلاک ٹاور پر بجلی گرنے کا منظر، ویڈیو وائرل

گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران کلارک ٹاور پر گرنے والی بجلی کے مناظر کی تصاویر حرمین کی انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کی ہیں۔

مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں گزشتہ روز گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی اس دوران بجلی دنیا کے سب سے بلند کلاک ٹاور پر گر گئی۔

متعلقہ خبریں
حرمین شریفین میں رمضان المبارک کی پہلی تراویح میں لاکھوں افرادکی شرکت
مکہ مسجد میں جلسہ یوم القرآن
سعودی عہد کا پہلا غلاف کعبہ نمائش کے لیے پیش
عمرہ کرنے میں اوسطً 92 منٹ درکار

سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے منگل کو طوفانی بارش کی پیشگوئی کی تھی جو 100 فیصد درست ثابت ہوئی اور مکہ مکرمہ سمیت اطراف میں گرج چمک اور طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔

اس دوران مسجد الحرام کے قریب دنیا کے سب سے بلند کلاک ٹاور پر آ بجلی گری جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد اور حیران کن منظر تھا، بجلی گرنے کے دوران وہاں موجود لوگ اللہ اکبر اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران کلارک ٹاور پر گرنے والی بجلی کے مناظر کی تصاویر حرمین کی انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کی ہیں۔

دوسری جانب مکہ مکرمہ میں گزشتہ روز طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کے دوران مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کا طواف جاری رہا۔