دہلی

لذیذ پکوانوں سے جی 20 کے مہمانوں کی ضیافت کی جائے گی

انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ، پوسہ میں مہمانوں کو نہ صرف موٹے اناج سے بنی پکوانوں کا ذائقہ لینے، بلکہ انہیں تیار کرکے عالمی تھالی میں پیش کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

نئی دہلی: جی 20 کی سربراہی کانفرنس میں آنے والے مندوبین نہ صرف دنیا کے سلگتے ہوئے مسائل اور اقتصادی موضوعات پر گفتگو کریں گے بلکہ وہ ہندوستانی لذیذ پکوانوں سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
صدر چین شی جنپنگ سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات
ہند۔ امریکہ۔ سعودی۔ امارات، ریلوے معاملت کا اعلان متوقع
ٹرافک تحدیدات کے باعث شہر کی سڑکیں سنسان
تاج محل اور لال قلعہ دو دن بند رہیں گے

 روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور چینی صدر شی جن پنگ کی غیر موجودگی میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں مرکزی حکومت نے جی 20 سربراہان مملکت کی بیگمات اور خواتین نمائندوں کو جدید طرز میں تیار کردہ قدیم ہندوستانی پکوانوں کا ذائقہ لینے کے لیے مدعو کیا ہے ۔

انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ، پوسہ میں مہمانوں کو نہ صرف موٹے اناج سے بنی پکوانوں کا ذائقہ لینے، بلکہ انہیں تیار کرکے عالمی تھالی میں پیش کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

 اس کے لیے پوسہ میں ’’لائیو کوکنگ ایریا‘‘ بنایا گیا ہے دنیا کے تین نامور باورچیوں کنال کپور، اجے چوپڑا اور اناہیتا ڈھونڈھی کو قدیم موٹے اناج خصوصاً جوار، باجرا، راگی وغیرہ سے پکوان تیار کرنے کے لیے خصوصی طور پر بلایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ آئی ٹی سی گروپ کے دو شیف، کش ماتھر اور نکیتا کے ساتھ ہی کچھ دیگر ساتھیوں کو بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ جی 20 کے نمائندوں کی بنیادی خوراک موٹے اناج پر مبنی ہوگی۔ اس کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں اسٹارٹر، سلاد اور میٹھے پکوان موٹے دانوں پر مبنی ہوں گے۔