حیدرآباد

حلقہ منگوڈ کا ضمن الیکشن، ووٹرلسٹ پر ہائی کورٹ میں پھر سماعت

درخواست گذار کے وکیل رچنا ریڈی نے عدالت العالیہ میں دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ منگوڈ کے ضمنی انتخاب کے پس منظر میں قواعد کے برخلاف ووٹروں کا رجسٹریشن کیا گیا۔ فارم6 کے مطابق25 ہزار نئے رائے دہندوں کے نام درج کئے گئے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے حلقہ اسمبلی منگوڈ کے ضمنی الیکشن کی ووٹر لسٹ پر سماعت 14/ اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حلقہ کی فہرست رائے دہندگان پر رپورٹ داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔

 درخواست گذار کے وکیل رچنا ریڈی نے عدالت العالیہ میں دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ منگوڈ کے ضمنی انتخاب کے پس منظر میں قواعد کے برخلاف ووٹروں کا رجسٹریشن کیا گیا۔ فارم6 کے مطابق25 ہزار نئے رائے دہندوں کے نام درج کئے گئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ تمام منڈلوں میں رائے دہندوں کے ناموں کے اندراج کا عمل منعقد کیا گیا۔ وکیل رچنا ریڈی نے بتایا ضمنی الیکشن کا شیڈول کو پہلے ہی قطعیت دے دی گئی تھی اور 3نومبر کو رائے دہی مقرر ہے۔

 انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ضمنی الیکشن کے پس منظر میں بڑے پیمانے پر ووٹروں کے ناموں کے اندراج کی مہم شروع کی گئی تھی جو بظاہر خلاف قانون ہے۔

دونوں فریقین کے دلائل کی سماع کے بعد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں نئی ووٹر لسٹ پر رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دیتے  ہوئے سماعت کو جمعہ تک ملتوی کردیا۔