حیدرآباد

مکرم جاہ بہادر کے انتقال پر چیف منسٹر کا اظہار رنج

نظام حیدرآباد کے جانشین کے طور پر مکرم جاہ بہادر کی تعلیمی، سماجی وطبی خدمات کے اعتراف میں چیف منسٹر کے سی آر نے چیف سکریٹری شانتی کمار کو ہدایت دی ہے کہ وہ اعلی ترین سرکاری اعزازات کے ساتھ مرحوم کی تدفین کے انتظامات کریں۔

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے آصف سابع میر عثمان علی خان بہادر کے پوتے مکرم جاہ بہادر کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیا اور غمزدہ خاندان کے ارکان سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی

نظام حیدرآباد کے جانشین کے طور پر مکرم جاہ بہادر کی تعلیمی، سماجی وطبی خدمات کے اعتراف میں چیف منسٹر کے سی آر نے چیف سکریٹری شانتی کمار کو ہدایت دی ہے کہ وہ اعلی ترین سرکاری اعزازات کے ساتھ مرحوم کی تدفین کے انتظامات کریں۔

 واضح رہے کہ مکرم جاہ بہادر کا کل رات ترکی کے صدر مقام استنبول میں انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال کی اطلاع کے ساتھ ہی حیدرآباد ریاست کے عوام میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ اطلاع کے مطابق مکرم جاہ بہادر کی میت کو حیدرآباد لانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں اور 17 جنوری کوشہر میں تدفین عمل میں آئیگی۔