ایشیاء

یوکرین اسلحے کی کمی سے فی الحال جوابی حملہ کرنے سے قاصر : زیلنسکی

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ان کا ملک موجودہ حالات میں اسلحے کی کمی کی وجہ سے جوابی کارروائی کرنے سے قاصر ہے۔

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ان کا ملک موجودہ حالات میں اسلحے کی کمی کی وجہ سے جوابی کارروائی کرنے سے قاصر ہے۔

متعلقہ خبریں
روس کی مدد کے خلاف چین کو انتباہ
روس یوکرین خونریز جنگ 11ماہ میں داخل

دی یومیوری شمبن اخبار کے ساتھ ایک انٹرویو میں، مسٹر زیلنسکی نے کہا، "ہم فی الحال جوابی حملہ کرنے سے قاصر ہیں ۔ ہم اپنے بہادر جانباز فوجیوں کو بغیر ٹینکوں، توپ خانہ اور کثیر مقصدی راکٹ سسٹم (ایچ آئی ایم اے آر ایس) کے بغیر فرنٹ لائن پر نہیں بھیج سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین اس وقت اپنے اتحادیوں کی جانب سے ہتھیاروں کی فراہمی کا انتظار کر رہا ہے اور ملک کے مشرقی حصے میں حالات نامساعد ہیں۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے جمعہ کو کہا کہ ویڈیو لنک کے ذریعے زیلنسکی کو سننے کے بعد، یورپی یونین کے رہنماؤں نے یوکرین کے صدر کو یقین دلایا کہ وہ روس کے خلاف جدوجہد جیتنے میں ان کی مدد کریں گے۔

ذریعہ
یواین آئی