اترپردیش کے سلطان پور کا نام بدل دیا جائے گا

بورڈ آف ریونیو کے ایک سینئر عہدیدار نے توثیق کی کہ اس سلسلہ میں ایک تجویز ریاستی حکومت کو بھیجی گئی ہے جسے ریاستی کابینہ منظوری دے گی۔

لکھنو: اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت‘ سلطان پور کا نام بدل کر کُش بھاون پور کردینے کی تیاری کررہی ہے۔ کُش‘ بھگوان رام کے بڑے بیٹے کا نام تھا۔

بورڈ آف ریونیو کے ایک سینئر عہدیدار نے توثیق کی کہ اس سلسلہ میں ایک تجویز ریاستی حکومت کو بھیجی گئی ہے جسے ریاستی کابینہ منظوری دے گی۔

بی جے پی رکن اسمبلی حلقہ لمبھوا(سلطان پور) دیومنی دیویدی نے اسمبلی میں مسئلہ اٹھایا تھا جس کے بعد ضلع مجسٹریٹ سلطان پور اور ڈیویژنل کمشنر ایودھیا نے ریاستی حکومت اور بورڈ آف ریونیو کو سفارش بھیجی تھی کہ ضلع کا نام بدل کر کش بھاون پور رکھ دیا جائے۔

اس کے لئے گزیٹر میں سلطان پور کی قدیم تاریخ کا حوالہ دیا گیا تھا۔ تجویز منظور ہوگئی تو سلطان پور تیسرا ضلع ہوگا جس کا نام یوگی آدتیہ ناتھ دورِ حکومت میں بدلے گا۔

قبل ازیں فیض آباد کا نام ایودھیا اور الٰہ آباد کا نام پریاگ راج کیا جاچکا ہے۔ حلقہ لوک سبھا سلطان پور کی نمائندگی سابق مرکزی وزیر منیکا گاندھی کرتی ہیں۔

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.