جرمنی میں انجیلا مرکل کا دور ختم

سیاسی کیرئیر سے ان کے ریٹائرمنٹ کے بعد جرمنی اور کسی حد تک یوروپین یونین غیرواضح امکانات کے ساتھ نئے دور میں داخل ہوں گے۔

برلن: جرمنی کی سنٹر لفٹ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی نے 27.5 فیصد ووٹوں کے ساتھ جنرل الیکشن جیت لیا ہے۔ اس نے کنزرویٹیو یونین سی ڈی یو/ سی ایس یو کو ہرادیا۔ اس طرح انجیلا مرکل کا دور ختم ہوگیا۔ پیر کے دن عبوری نتائج جاری کئے گئے۔

ایس ڈی پی کا ووٹوں کا تناسب گزشتہ 4 سال میں 5.2 فیصد بڑھ گیا۔ اس کی اصل حریف کنزرویٹیو یونین آف کرسچن ڈیموکریٹک یونین(سی ڈی یو) اور اس کی حلیف کرسچن سوشیل یونین (سی ایس یو) کو بھاری نقصان ہوا۔

عبوری نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ سی ڈی یو/ سی ایس یو کو اتوار کے دن کے پارلیمانی انتخابات میں صرف 24.1 فیصد ووٹ ملے۔

پارلیمنٹ کے ایوان زیریں Bundestag میں زائداز 10 برس سے انجیلا مرکل کی زیرقیادت کنزرویٹیوز کا غلبہ تھا۔ اب اس کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ اسی دوران گرین پارٹی نے 14.8 فیصد وو ٹ لئے ہیں۔ وہ پارلیمنٹ میں تیسرا بڑا سیاسی دھڑا بن کر ابھری ہے۔

اتوار کے الیکشن کی انجیلا مرکل کے لئے بڑی اہمیت تھی۔وہ لگ بھگ 16 برس اقتدار میں رہیں اور اب سیاست میں نہیں رہ پائیں گی۔

سیاسی کیرئیر سے ان کے ریٹائرمنٹ کے بعد جرمنی اور کسی حد تک یوروپین یونین غیرواضح امکانات کے ساتھ نئے دور میں داخل ہوں گے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.