مزار شریف ایرپورٹ کا استعمال زیرغور: ڈبلیو ایچ او

جنیوا: کابل ایرپورٹ انسانی امدادی سپلائز کے لئے کم ازکم ایک ہفتہ بند رہے گا کیونکہ وہاں دہشت گرد حملے ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی تنظیمیں‘ مزار شریف کے انٹرنیشنل ایرپورٹ کو استعمال کرنے پر غور کررہی ہیں۔ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ریجنل ایمرجنسی ڈائرکٹر رک برینن نے جمعہ کو یہ بات بتائی۔ انہوں نے بریفنگ میں کہا کہ سیکوریٹی وجوہات اور دیگر مسائل کی وجہ سے کم ازکم ایک ہفتہ کابل ایرپورٹ استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔ مزار شریف ایرپورٹ متبادل کے طورپر زیرغور ہے۔ اقوام متحدہ کے اندازہ کے مطابق افغانستان میں اس کے عملہ میں لگ بھگ 100 عیرملکی اور 3ہزار مقامی افراد شامل ہیں۔

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.