انتخابات میں پیسہ کی طاقت کو روکنے اقدامات،الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ میں حلف نامہ

حلف نامہ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے بہار اسمبلی کے 2010 میں منعقدہ انتخابات کے بعد سے منعقد ہونے والے تمام انتخابات میں انتخابی اخراجات کی نگرانی کے طریقہ کار کو موثر انداز میں اور کامیابی کے ساتھ نافذ کیا ہے۔

نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے سپریم کورٹ کو مطلع کیا ہے کہ اس نے انتخابات میں پیسہ کی طاقت کی لعنت کو روکنے کے لئے بار بار مختلف اقدامات کئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ  اس کی چوکسی میں اضافہ اور کوششوں کی وجہ   سے ماضی کے مقابلہ میں اب پہلے سے زیادہ رقومات پکڑی جارہی ہیں۔

 انتخابی ادارہ نے پربھاکر دیشپانڈے نامی ایک شخص کی درخواست پر یہ ردعمل ظاہر کیا جس نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی جانب سے زیادہ انتخابی اخراجات کو روکنے اور غلط امیدواروں اور پارٹیوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دینے کی گزارش کی تھی۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اپنے ایک حلف نامہ میں دعویٰ کیا کہ اس طرح کا طریقہ کار پہلے سے موجود ہے اور اس نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے زیادہ سے زیادہ انتخابی اخراجات کو روکنے میں کافی حد تک کامیابی حاصل کی ہے۔ انتخابی ادارہ نے کہا کہ آج زیادہ رقم ضبط ہونے کی ایک وجہ یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کی چوکسی اور کوششوں میں اضافہ ہوا ہے۔

 ای سی آئی کے ڈائرکٹر (لا) وی کے پانڈے کی جانب سے داخل کردہ حلف نامہ میں کہا گیا کہ ای سی آئی نے انتخابات میں پیسہ کی طاقت کے خطرہ کو روکنے کے لئے باربار مختلف اقدامات کئے ہیں اور مستقبل میں بھی ایسا کرتے رہیں گے۔ انتخابی ادارہ نے اس بات پر زور دیا کہ اسے انتخابات میں پیسہ کی طاقت کے بڑھتے استعمال پر سخت تشویش ہے۔

حلف نامہ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے بہار اسمبلی کے 2010 میں منعقدہ انتخابات کے بعد سے منعقد ہونے والے تمام انتخابات میں انتخابی اخراجات کی نگرانی کے طریقہ کار کو موثر انداز میں اور کامیابی کے ساتھ نافذ کیا ہے۔

انتخابی مصارف کو طرزعمل کے قاعدہ 90کے تحت مقرر کردہ قانونی حد کے اندر رکھنے کے لئے الیکشن رولس 1961 اور غیرمحسوب اخراجات کو روکنے کے لئے انتخابات کے دوران انتخابی مصارف کی نگرانی کے لئے ایک مضبوط طریقہ کار متعارف کرایا ہے۔

 انتخابی ادارہ نے مزید کہا کہ اس میں اخراجات کے مبصرین‘ ویڈیو سرویلنس ٹیموں‘ اکاؤنٹنگ ٹیموں‘ شکایت پر نظر رکھنے اور کال سنٹر‘ میڈیا سرٹیفکیشن اور مانیٹرنگ کمیٹی‘ فلائنگ اسکواڈس اور اسٹیٹک سرویلنس ٹیمیں اور دیگر شامل ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button