حیدرآباد

ٹینک بنڈ پر سنڈے فن ڈے کی واپسی

حسین ساگر جھیل میں حال ہی میں لانچ کیا گیا ملک کا سب سے بڑا میوزیکل فلوٹنگ فاؤنٹین اضافی کشش کے ساتھ لوگوں کو تفریح فراہم کرنے پوری طرح تیار ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی  (ایچ ایم ڈی اے) کی جانب سے 19 فروری سے ٹینک بنڈ پر مقبول سنڈے-فن ڈے بحال کیا جارہا ہے۔

حسین ساگر جھیل میں حال ہی میں لانچ کیا گیا ملک کا سب سے بڑا میوزیکل فلوٹنگ فاؤنٹین اضافی کشش کے ساتھ لوگوں کو تفریح فراہم کرنے پوری طرح تیار ہے۔

فاؤنٹین شو اس اتوار کو شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک ہر ایک گھنٹے کے وقفے سے تقریباً 15 منٹ تک چار بار چلایا جائے گا۔ چھ دھنوں پر فواروں کا رقص دیکھا جاسکے گا۔

سنڈے-فن ڈے پروگرام جو دو سال پہلے شروع کیا گیا تھا، بینڈ پرفارمنس، ثقافتی سرگرمیوں اور گیمز کے باعث کامیاب ثابت ہوا جہاں لوگوں کی کثیر تعداد لطف اندوز ہورہی ہے۔

سنڈے فن ڈے کے موقع پر ٹینک بنڈ ٹریفک کے لئے بند رہے گا اور دونوں طرف سے لوگوں کو صرف پیدل ٹینک بنڈ پر داخلہ کی اجازت ہوگی۔ کئی وجوہات کی بنا پچھلے کئی ہفتوں سے اس کا انعقاد نہیں ہو سکا تھا تاہم اس اتوار کو نئے انداز کے ساتھ اس کی واپسی ہورہی ہے۔