حیدرآباد

ناگرجنا ساگر پراجکٹ کے 10 دروازے کھول کر پانی چھوڑا گیا

اس پراجکٹ کے بالائی علاقوں میں ہوئی بارش کے نتیجہ میں 2,14,231 کیوسک پانی کا بہاو دیکھاگیا۔اس کے دروازے کھولتے ہوئے 1,31,231 کیوسک نچلے علاقوں میں چھوڑاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ناگرجناساگر پراجکٹ میں ایک بار پھر پانی کا شدید بہاو درج کیاگیا جس کے بعد حکام نے اس پراجکٹ کے دس دروازوں کو پانچ فٹ تک اٹھا کر80,580 کیوسک پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا۔

 اس پراجکٹ کے بالائی علاقوں میں ہوئی بارش کے نتیجہ میں 2,14,231 کیوسک پانی کا بہاو دیکھاگیا۔اس کے دروازے کھولتے ہوئے 1,31,231 کیوسک نچلے علاقوں میں چھوڑاگیا۔

 اس پراجکٹ کی مکمل سطح 590 فٹ کے برخلاف 589.60 فٹ درج کی گئی ہے۔ اس کی رائٹ کنال سے 7381 کیوسک اور لفٹ کنال سے 8022 کیوسک پانی چھوڑا گیا۔