حیدرآباد

بی آر ایس کا انتخابی منشور جاری، کے سی آر کے بڑے وعدے

بی آر ایس نے یہ بڑے وعدے عوام سے کئے ہیں۔ ریاست میں مسلسل تیسری بار اقتدار پر آنے کے مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے بی آر ایس نے کانگریس کے 6گیارنٹیوں سے بڑے وعدے کئے ہیں۔

حیدرآباد:غریب خواتین کو فی کس3ہزار روپے کی مالی امداد،4سو روپے میں گیس سلنڈر کی فراہمی، بی پی ایل (ضط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے) خاندان کو 5لاکھ روپے کا بیمہ، سماجی طمانیت وظائف میں اضافہ اور کسانوں کو انوسٹمنٹ سپورٹ میں اصافہ یہ بڑے انتخابی وعدے ہیں، جن کا حکمراں جماعت بی آر ایس نے کہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اردو خبر رساں اداروں سے مالی اعانت کیلئے درخواستوں کی طلبی
تکوگوڑہ میں کانگریس کا جلسہ، منشور کی اجرائی، کھرگے، راہول، پرینکاگاندھی کی شرکت متوقع

ریاست میں آئندہ ماہ منعقدشدنی انتخابات کے پیش نظر بی آر ایس نے یہ بڑے وعدے عوام سے کئے ہیں۔ ریاست میں مسلسل تیسری بار اقتدار پر آنے کے مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے بی آر ایس نے کانگریس کے 6گیارنٹیوں سے بڑے وعدے کئے ہیں۔

کانگریس نے گذشتہ ماہ ریاست کے عوام سے 6گیارنٹیوں کو روبعمل لانے کا وعدہ کیا تھا۔ کانگریس نے اپنے6گیارنٹیوں میں ہر خاتون کو2500 روپے مالی  امداد دینے اور گیس سلنڈر 500 روپے میں سربراہ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ کانگریس نے کسانوں کو فی ایکڑ15ہزار روپے اور مختلف سوشل سیکوریٹی کے وظائف کے تحت استفادہ کنند گان کو فی کس4ہزار روپے دینے کاوعدہ کیا گیا تھا۔