مہاراشٹرا

مہاراشٹرا اسمبلی میں بے بی کیئر سنٹر کا افتتاح

منگل کے دن قائد اپوزیشن اجیت پوار(این سی پی) اور دیگر قائدین نے خاتون رکن اسمبلی اور ان کے بچہ سے ملاقات کی۔ بے بی کیئر سنٹر میں مائیں اپنے بچوں کو دودھ پلاسکیں گی اور ان کا خیال رکھ سکیں گی۔

ناگپور: مہاراشٹرا اسمبلی اجلاس میں ایک خاتون رکن کی اپنے 10 ہفتوں کے بچہ کے ساتھ شرکت کے ایک دن بعد ناگپور میں ریاستی اسمبلی میں ایک چھوٹا بے بی کیر سنٹر بنادیا گیا۔ اس سنٹر کو ہرکانی روم کا نام دیا گیا ہے۔

اس کا افتتاح دیولالی (ناسک) کی این سی پی رکن اسمبلی سروج اے واگھ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ سروج ہی وہ خاتون رکن اسمبلی ہیں جو پیر کے دن اپنے ڈھائی ماہ کے بیٹے پرشنسک کو اپنے ساتھ اسمبلی لائی تھی۔چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے کی موجودگ میں بے بی کیئر سنٹر کا افتتاح عمل میں آیا۔

 اس میں ایک جھولا‘ فولڈنگ مچھردانی  اور دیگر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ اس سنٹر میں ایک لیڈی ڈاکٹر اور 2 نرسس موجود رہیں گی۔ اسمبلی کی ایکسٹنشن بلڈنگ کے کمرہ نمبر 106 میں مختصر تقریب میں خاتون رکن اسمبلی کے ارکان خاندان کے علاوہ وزراتاناجی ساونت اور دیپک کیسرکر موجود تھے۔

 بلالحاظ پارٹی وابستگی کئی ارکان اسمبلی نے چھوٹے بچہ کے ساتھ تصویریں کھنچائیں۔ پیر کی شام چیف منسٹر شنڈے نے رکن اسمبلی سروج‘ ان کے شوہر پروین واگھ اور شتہ داروں کو اپنے دفتر میں مدعو کیا تھا۔

 منگل کے دن قائد اپوزیشن اجیت پوار(این سی پی) اور دیگر قائدین نے خاتون رکن اسمبلی اور ان کے بچہ سے ملاقات کی۔ بے بی کیئر سنٹر میں مائیں اپنے بچوں کو دودھ پلاسکیں گی اور ان کا خیال رکھ سکیں گی۔