مہاراشٹرا

ممبئی۔ جئے پور ایکسپریس حادثہ پر ملزم چیتن سنگھ کا سنسنی خیز بیان

ٹرین میں اندھا دھند فائرنگ کرکےاپنے سینئر اے ایس آئی سمیت ٹرین میں چار افراد کو ہلاک کرنے والے آر پی ایف کانسٹیبل چیتن سنگھ نے پولیس سے پوچھ گچھ کے دوران کئی انکشافات کیے ہیں۔

ممبئی: ممبئی _جے پور ایکسپریس اگر نہیں رکتی توچیتن سنگھ مزید 7 سے 8 مسافروں کو قتل کردیتا تھا،اس کا انکشاف آر پی ایف کانسٹبل چیتن سنگھ نے اپنے سنسنی خیز بیان میں کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
پولیس کانسٹبل کو معشوقہ نے زندہ جلادیا
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
سب انسپکٹرس و کانسٹبلس کی بھرتی، اسناد کی جانچ
پولیس میں تقررات کیلئے 2 اپریل کو امتحان

 ٹرین میں اندھا دھند فائرنگ کرکےاپنے سینئر اے ایس آئی سمیت ٹرین میں چار افراد کو ہلاک کرنے والے آر پی ایف کانسٹیبل چیتن سنگھ نے پولیس سے پوچھ گچھ کے دوران کئی انکشافات کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پوچھ تاچھ کے دوران اس نے بتایا کہ اگر ٹرین درمیان میں نہ رکتی اور اسے موقع ملتا تو وہ مزید 7 سے 8 لوگوں کو مارنے والا تھا۔

ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق ہفتہ کو تقریباً 7 گھنٹے تک جاری رہنے والی پوچھ گچھ کے دوران چیتن سنگھ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس کی آخری خواہش پاکستان جا کر وہاں کے لوگوں کو قتل کرنا تھا۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ چیتن سنگھ کے یہ تمام بیانات خود کو دماغی ثابت کر کے خود کو بچانے کی چال ہو سکتے ہیں۔

ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق، 7 اگست کو بوریولی کی عدالت میں پیشی کے دوران، جی آر پی نے دلیل دی کہ وہ ابھی بھی پوری ٹرین کے سی سی ٹی وی فوٹیج کو اسکین کر رہے ہیں اور پورے واقعہ کا تجزیہ کر رہے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق جی آر پی نے عدالت میں یہ بھی کہا کہ وہ یہ بھی جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ چیتن سنگھ نے کس کے کہنے پر گولی ماری ہے۔

ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران چیتن سنگھ کے چہرے پر اپنے کیے پر نہ تو کوئی پچھتاوا دکھائی دیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ میں متوفی مسافر سید سیف الدین کے ساتھی مسافر ظفر خان کے بیان کی بنیاد پر چیتن سنگھ کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 363 (اغوا کے لیے سزا)، دفعہ 341 سمیت دیگر دفعہ لگایا گیا ہے۔