دہلی
سونیا گاندھی ایک بار پھر کووڈ سے متاثر
پارٹی کے سینئر رہنما جئے رام رمیش نے کہا، سونیا گاندھی کا کووڈ 19 ٹسٹ آج مثبت آیا، وہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق تنہائی میں رہیں گی۔
نئی دہلی: کانگریس کی صدر سونیا گاندھی ایک بار پھر کورونا وائرس سے متاثر ہو گئی ہیں۔ کانگریس نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ پارٹی کے سینئر رہنما جئے رام رمیش نے کہا، "سونیا گاندھی کا کووڈ 19 ٹسٹ آج مثبت آیا، وہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق تنہائی میں رہیں گی۔” قابل ذکر ہے کہ گاندھی جون کے اوائل میں ہی کووڈ-19 سے متاثر ہوئی تھیں۔ اس سے متعلق مسائل کی وجہ سے انہیں سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔