آندھراپردیش

وائی ایس آر سی پی کے باغی ایم ایل اے ٹی ڈی پی میں شامل

آندھرا پردیش کی حکمراں جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ایک باغی رکن اسمبلی جمعہ کے روز اپوزیشن تلگودیشم میں شامل ہوگئے۔

امراوتی: آندھرا پردیش کی حکمراں جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ایک باغی رکن اسمبلی جمعہ کے روز اپوزیشن تلگودیشم میں شامل ہوگئے۔

حلقہ نیلور سے اسمبلی میں نمائندگی کرنے والے کوٹم ریڈی سریدھر ریڈی نے پارٹی صدر این چندرا بابو نائیڈو کی موجودگی میں ٹی ڈی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔

سریدھر ریڈی، اپنے بھائی گریدھر ریڈی اور سینکڑؤں حامیوں کے ساتھ بھاری جلوس کی شکل میں ٹی ڈی پی آفس منگل گیری پہنچے اور نائیڈو کی موجودگی میں ٹی ڈی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔