ٹیچر کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر طالب علم کی پٹائی
مدنور منڈل کے کالج کی انٹرمیڈیٹ سال اول کی طالبہ نے گزشتہ ہفتہ کلاس کے دوران ٹیچر کی سیل فون پر بات کرتے ہوئے تصویریں کھینچ کر اسے سوشل میڈیا پر ”بورنگ“ کلاس کے کیپشن کے ساتھ اپ لوڈ کردیا تھا۔
حیدرآباد: کاماریڈی ضلع میں سرکاری تعلیمی ادارہ کی خاتون ٹیچر نے ایک طالبہ کی محض اس لیے پٹائی کردی کہ اس نے ”اکتادینے والی“ کلاس کے کیپشن کے ساتھ ٹیچر کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی۔ پولیس نے یہ بات کہی۔
ٹیچر کی جانب سے طالبہ کی بید سے پٹائی کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔ مدنور منڈل کے کالج کی انٹرمیڈیٹ سال اول کی طالبہ نے گزشتہ ہفتہ کلاس کے دوران ٹیچر کی سیل فون پر بات کرتے ہوئے تصویریں کھینچ کر اسے سوشل میڈیا پر ”بورنگ“ کلاس کے کیپشن کے ساتھ اپ لوڈ کردیا تھا۔
ٹیچر کو سوشل میڈیا پوسٹ کے تعلق سے علم ہونے کے بعد اس نے منگل کو طالبہ سے سوال کیا۔ اگرچیکہ طالبہ نے اپنے پوسٹ پر معافی مانگ لی مگر ٹیچر نے کلاس کے اندر لڑکی اور اس کے چند ہم جماعتوں کو پیٹا۔
جماعت کے ایک طالب علم نے اس واقعہ کو فلمبند کرلیا۔
ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ طالبہ نے پولیس میں شکایت درج کروائی جس کے بعد ٹیچر کے خلاف جووینائل جسٹس ایکٹ اور تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ اس واقعہ پر کچھ طلباء نے احتجاج بھی کیا۔