کرایہ کی گاڑیوں کو فروخت کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار
گاڑیوں کو کرایہ پر دینے کا جھانسہ دے کر فروخت کرنے والے ملزم کو چندرائن گٹہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔
حیدرآباد: گاڑیوں کو کرایہ پر دینے کا جھانسہ دے کر فروخت کرنے والے ملزم کو چندرائن گٹہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ساؤتھ ایسٹ زون ڈپٹی کمشنر پولیس سی ایچ روپیش نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی این ایم کالونی، صنعت نگر کے 33 سالہ محمد اسلم نواز نے کچھ عرصہ قبل کار کرایہ پر دینے کی آفس قائم کی تھی۔
کرایہ پر دینے والے افراد اس کے پاس کار چھوڑ رہے تھے۔ چند ماہ اس نے کار مالکین کو کرایہ پابندی سے ادا کیا، بعدازاں مذکورہ ملزم نے کاروں کو فروخت کرنا شروع کردیا اور کار کے پیپر رہن رکھوانا شروع کردیا۔
اس طرح ملزم اسلم نواز 8 کاریں فروخت کرچکا تھا۔ پولیس نے 8 کاروں کو برآمد کرلیا۔
ڈپٹی کمشنر پولیس روپیش نے مزید بتایا کہ مذکورہ ملزم اس سے قبل بھی سنجیوا ریڈی نگر میں ایک جرائم کے کیس میں ملوث بتایا گیا ہے۔ 8 کاروں کی مالیت ایک کروڑ 20 لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے۔