امریکی ایوان نمائندگان میں ہتھیاروں پر ا متناع کا بل منظور
گن کلچر میں اضافہ کی روک تھام کے لئے امریکہ کی جانب سے اقدامات کئے جارہا ہے ہیں تاکہ پُرتشدد واقعات پر قابو پایا جاسکے۔ اِس سلسلہ میں ایوان نمائندگان نے ایک بل کو منظوری دے دی ہے جس کے تحت اسالٹ ہتھیاروں کے رکھنے یا تیاری، منتقلی اور فروخت پر امتناع عائد رہے گا۔
واشنگٹن: گن کلچر میں اضافہ کی روک تھام کے لئے امریکہ کی جانب سے اقدامات کئے جارہا ہے ہیں تاکہ پُرتشدد واقعات پر قابو پایا جاسکے۔ اِس سلسلہ میں ایوان نمائندگان نے ایک بل کو منظوری دے دی ہے جس کے تحت اسالٹ ہتھیاروں کے رکھنے یا تیاری، منتقلی اور فروخت پر امتناع عائد رہے گا۔
اِس کے علاوہ اسلحہ کی ایک بڑی مقدار جیسے فیڈنگ ڈیوائسیس کے تعلق سے بھی امتناع عائد ہوجائے گا۔ یہ بات خبر رساں ادارہ ژنہوا نے بتائی۔
ادارہ نے مزید بتایا کہ امریکہ کے ایوان نمائندگان میں اِس تعلق سے رائے دہی ہوئی اور 217-213 ووٹوں سے بل کو منظوری حاصل ہوگئی ہے جو کہ 18 برسوں کے دوران اپنی نوعیت کی پہلی رائے دہی رہی۔ خبر رساں ادارہ نے بتایا کہ ملک میں گن کلچر اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی روک تھام کے لئے حکام نے جمعہ کی رات کو قانون منظور کیا اور اب 18 سال کے بعد مذکورہ ہتھیاروں کی فروخت، تیاری، منتقلی اور رکھنے پر پابندی رہیں گی۔
سیمی آٹومیٹک اسالٹ ویپنس کے تعلق سے ایوان نمائندگان کی جانب سے غور و خوض کیا گیا تاکہ پُرتشدد واقعات کے تدارک کی راہ ہموار ہوسکے۔ کانگریس مین ڈیویڈ سیسیلین نے بتایا کہ یہ ایک امریکہ کا پیچیدہ مسئلہ ہے۔ بل کی منظو ری کہ وہ روح ِرواں رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اگرچیکہ بعض ہتھیاروں کو ممنوعہ قرار دیا گیا ہے لیکن قانونی طور پر اگر کوئی نیم خودکار ہتھیار رکھتا ہو تو اِس کی اجازت رہے گی۔ صدر امریکہ جوبائیڈن نے ایوان نمائندگان میں مذکورہ مسئلہ پر بل کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی اکثریت نے اپنے شعور کا ثبوت دیا ہے۔
انہوں نے سینیٹ پر زور دیا کہ وہ اِس بل کو میری میزتک پہنچانے کے لئے تیزی کے ساتھ اقدامات کریں۔ بعض افراد نے جن کا تعلق ری پبلکنس سے ہے، اِس بل کی مخالفت کی ہے۔ تشدد اور حملوں کے لئے اسالٹ ہتھیار اور اعلیٰ قسم کے میگزینس کا استعمال کیا جاتا ہے جس کی وجہ ملک میں بے چینی اور افراتفری کا ماحول پیدا ہورہا ہے۔
2009 اور 2018ء کے دوران شوٹنگ کے واقعات میں اضافہ ہوتارہا۔ امریکہ کی ایک ایسی تنظیم جو کہ بغیر کسی منافع کے کام کرتی ہے، گن کنٹرول اور تشدد کے خلاف سرگرم ہے۔ تنظیم نے ایوان نمائندگان میں بل کی منظوری پر ستائش کی ہے۔ فی الحال 7 ریاستوں اور واشنگٹن، بی سی میں اسالٹ ہتھیاروں پر امتناع ہے۔ اِس سال گن کلچر، تشددکی وجہ 25 ہزار 500 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔