دہلی
صحافی محمد زبیر کو 2018 کے کیس میں ضمانت منظور
ایڈیشنل سیشن جج دیویندر کمار جنگلا نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی بانڈ اور اتنی ہی رقم کی ایک شوریٹی پر ضمانت دی اور کہا کہ وہ عدالت کی پیشگی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہ جائیں۔
نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کے دن آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو ایک ہندو دیوتا کے خلاف 2018 کی ”قابل اعتراض‘‘ ٹویٹ سے متعلق کیس میں ضمانت منظور کی۔ ایڈیشنل سیشن جج دیویندر کمار جنگلا نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی بانڈ اور اتنی ہی رقم کی ایک شوریٹی پر ضمانت دی اور کہا کہ وہ عدالت کی پیشگی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہ جائیں۔ مجسٹریٹ کورٹ نے 2 جولائی کو زبیر کی درخواست ِ ضمانت خارج کردی تھی اور انہیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا تھا۔