جرائم و حادثات

نقلی میڈیسن فروخت کرنے والے2 افراد گرفتار

کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ ایسٹ زون کی ٹیم نے ڈرگس انسپکٹر ملک پیٹ زون کے ہمراہ نقلی میڈیسن فروخت کرنے والے 2 افراد پوچالارمیش ساکن کرمن گھاٹ اوربی راگھو ریڈی ساکن پداعنبرپیٹ کوگرفتارکرلیا

حیدرآباد: کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ ایسٹ زون کی ٹیم نے ڈرگس انسپکٹر ملک پیٹ زون کے ہمراہ نقلی میڈیسن فروخت کرنے والے 2 افراد پوچالارمیش ساکن کرمن گھاٹ اوربی راگھو ریڈی ساکن پداعنبرپیٹ کوگرفتارکرلیا ان کے قبضہ سے29لاکھ72 ہزار850 روپے مالیت کی نقلی میڈیسن کوبرآمد کرلیا۔

تفصیلات کے بموجب پی رمیش اور رگھوا ریڈی کورئیل اسٹیٹ کے کاروبارمیں بھاری نقصان ہوگیاتھا۔ ان کی ملاقات نقلی میڈیسن کوبرآمد کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب پی رمیش اورراگھوا ریڈی جورئیل اسٹیٹ کاکاروبارکرتے ہوئے کاروبارمیں انہیں بھاری نقصان ہوگیاتھا۔

ان کی ملاقات نقلی میڈیسن فروخت کرنے والے پورناچندرسے ہوئی۔ انہوں نے نقلی میڈیسن کاکاروبار شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے اتر پردیش کے ندیم اورارون چودھری سے ملاقات کی۔

جومختلف ریاستوں کونقلی میڈیسن سپلائی کرتاتھا۔ 20جولائی کو ٹاسک فورس نے پی رمیش اورراگھواریڈی کوکملا ہاسپٹل دلسکھ نگر کے قریب سے گرفتار کرلیا اوران کے قبضہ سے بھاری مقدار میں نقلی میڈیسن کو ضبط کرلیا۔ ڈی سی پی پی رادھا کرشناکی نگرانی میں یہ کاروائی انجام دی گئی۔

a3w
a3w