حیدرآباد

امیت شاہ کے قافلہ کو روکنے کے بعد سیکوریٹی جوانوں نے ٹی آر ایس قائد کی کار کونشانہ بنایا

بیگم پیٹ کی ایک ہوٹل کے قریب یہ واقع اس وقت پیش آیا جبکہ مرکزی وزیر داخلہ، سکندرآباد پریڈ گراونڈ پر منعقد لبریشن ڈے تقاریب میں شرکت کے بعد ہوٹل واپس ہورہے تھے۔ ٹی آر ایس قائد جی سرینواس یادو، کار چلا رہے تھے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے قافلہ کے درمیان حائل ہونے کے بعد سیکوریٹی جوانوں نے مبینہ طور پر ٹی آر ایس کے ایک قائد کی کار کو نقصان پہنچایا۔ یہ واقعہ جو آج یہاں پیش آیا ہے، سیکوریٹی میں کوتاہی کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

 بیگم پیٹ کی ایک ہوٹل کے قریب یہ واقع اس وقت پیش آیا جبکہ مرکزی وزیر داخلہ، سکندرآباد پریڈ گراونڈ پر منعقد لبریشن ڈے تقاریب میں شرکت کے بعد ہوٹل واپس ہورہے تھے۔ ٹی آر ایس قائد جی سرینواس یادو، کار چلا رہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کی اس کارکو چند سیکوریٹی جوانوں نے نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کار، اچانک رک گئی۔ جان بوجھ کر کار کو روکا نہیں گیا۔

 انہوں نے کہا کہ وہ کار کو آگے لے جاتے اس سے قبل کا رکے پچھلے وائنڈ شیلڈ کو توڑا گیا۔ وہ اس واقعہ پر پولیس عہدیداروں سے بات چیت کریں گے۔ کار کے ٹوٹے شیشوں، کار میں بیٹھے ٹی آر ایس قائد کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں۔

اس واقعہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی کے رکن راجہ سبھا ڈاکٹر کے لکشمن نے کہا کہ اس واقعہ کی ذمہ داری ریاستی حکومت کو قبول کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک کے وزیر داخلہ کی سیکوریٹی میں کوتاہی کا معاملہ سامنے آتا ہے تو پھر ریاستی حکومت کا تحفظ کیسے کرے گی۔

a3w
a3w