تعلیم و روزگار

تعمیر ملت کے تعلیمی مقابلے۔ انعامات، نقد رقم کے علاوہ سرٹیفکیٹ بھی دئیے جائیں گے

عنوانات اس طرح ہوں گے طلبا ء ہائی اسکول کیلئے ”حضور ﷺ کے اخلاق“ جونیر کالج طلباء”دولت ایمان“ ڈگری کالج طلباء”اسلام میں نشہ حرام کیوں“ طالبات ہائی اسکول کیلئے ”بی بی فاطمہ زہرہؓ کی سیرت“ جونیر کالج طالبات”اسلام میں پردہ کی اہمیت“ ڈگری کالج طالبات”اسلا م میں خواتین کیلئے حدود زندگی“ مضمون لکھنے کیلئے ڈیڑھ گھنٹہ کا وقت دیا جائے گا۔

حیدر آباد: رضی الدین راشد انچارج تعلیمی مقابلہ جات 74 ویں یوم رحمۃ للعٰلمینؐ کے مطابق کل ہند مجلس تعمیرملت کی جانب سے منائے جانے والے 74 ویں یوم رحمۃ للعٰلمینؐ ویوم صحابہؓ کے ضمن میں تحریری مقابلہ ہائی اسکول جونیر کالج،ڈگری کالج کیلئے /20 اگست 2023 بروز اتوار 11بجے دن شہر کے حیدرآباد وسکندر آباد کے ان مراکز

اقراء مشن ہائی اسکول نواب صاحب کنٹہOsm جونیر وڈگری کالج مغلپورہ‘ معظم جاہی مارکٹ گرلس ہائی اسکول ہمت پورہ‘گوڈفیتھ اسکول نزد رعیتو بازار فلک نما‘ اسکالرس ماڈل ہائی اسکول تالاب کٹہ ریلوے برج‘ میسکو گریڈ اسکول ملک پیٹ‘ انجمن ہائی اسکول مشیر آباد‘ گیانم جونیر کالج سید علی چبوترہ روبروشاہ غوث ہوٹل‘

گورنمنٹ بوائیز ہائی اسکول گولکنڈہ نزد گولکنڈہ پولیس اسٹیشن‘سینٹ معاذ ہائی اسکول سعید آباد‘ ایم ایس کریٹیو اسکول مدھانی ریاست نگر‘ایم ایس کریٹیو ہائی اسکول ایرہ کنٹہ شاہین نگر‘وانی ہائی اسکول نزد مینار گارڈن وجئے نگر کالونی‘ ماؤنٹ مرسی ہائی اسکول سبزہ کالونی ٹولی چوکی‘

شاہین جونیر کالج ٹولی چوکی‘ شاہین جونیر کالج آرام گھر‘ فیضان ہائی اسکول نیو بوئن پلی‘ نوری ہائی اسکول شاہ نگر جیڈی میٹلہ‘ صدر دفتر کل ہند مجلس تعمیرملت مدینہ منشن نارائن گوڑہ منعقد ہوں گے۔

عنوانات اس طرح ہوں گے طلبا ء ہائی اسکول کیلئے ”حضور ﷺ کے اخلاق“ جونیر کالج طلباء”دولت ایمان“ ڈگری کالج طلباء”اسلام میں نشہ حرام کیوں“ طالبات ہائی اسکول کیلئے ”بی بی فاطمہ زہرہؓ کی سیرت“ جونیر کالج طالبات”اسلام میں پردہ کی اہمیت“ ڈگری کالج طالبات”اسلا م میں خواتین کیلئے حدود زندگی“ مضمون لکھنے کیلئے ڈیڑھ گھنٹہ کا وقت دیا جائے گا۔

مضمون اُردو،انگریزی‘ اور ہندی میں تحریر کیا جاسکتا ہے مضمون لکھنے کیلئے پیپر تنظیم کی جانب سے مہیا کرایا جائے گا۔ انعامات نقد رقم کے علاوہ سر ٹیفکیٹ بھی دئیے جائیں گے۔

ڈگری کالج کیلئے انعام اول3000/- روپئے انعام دوم2500/- روپئے انعام سوم 2000/- روپئے جونیرکالج کیلئے انعام اول 2500/- روپئے انعام دوم2000/- انعام سوم1500/- روپئے ہائی اسکول کیلئے انعام اول2000/- روپئے انعام دوم1500/- روپئے انعام سوم1000/- روپئے اس کے علاوہ ترغیبی انعامات بھی دیئے جائیں گے طلباء وطالبات میں انعامات علحدہ علحدہ ہوں گے۔

اسکول وکالجس سے شرکت کرنے والے طلباء وطالبات کی شرکت کی تعداد کی کوئی قید نہیں شیخ رضوان معتمد مقابلہ، نائب معتمدین محمد عبدالصباحت‘محمد رضوان علی‘محمد مزمل نے اسکول اور کالج کے انتظامیہ سے گذارش کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ طلباء وطالبات کو ان مقابلو ں میں شرکت کو یقینی بنائیں۔

مزید تفصیلات کیلئے صدر دفتر کل ہند مجلس تعمیرملت مدینہ منشن نارائن گوڑہ پر 11 تا 5 بجے شام تک رابطہ فون نمبر 040-24755230 پیدا کرسکتے ہیں۔