دہلی
ٹرینڈنگ

رمضان کا روزہ گائے کے دودھ سے افطار کریں، گائے کا گوشت نہ کھانے کا عہد کریں: آر ایس ایس قائد

آر ایس ایس کے ایک سینئر عہدیدار اندریش کمار نے جمعہ کے روز کہا کہ مسلمانوں کو گائے کے دودھ سے افطار کرنا چاہئے اور گائے کا گوشت نہ کھانے کا عہد کرنا چاہئے۔

نئی دہلی: آر ایس ایس کے ایک سینئر عہدیدار اندریش کمار نے جمعہ کے روز کہا کہ مسلمانوں کو گائے کے دودھ سے افطار کرنا چاہئے اور گائے کا گوشت نہ کھانے کا عہد کرنا چاہئے۔

متعلقہ خبریں
مسلم تحفظات کے30 سال کی تکمیل، محمد علی شبیر کو تہنیت پیش کی جائے گی:سمیر ولی اللہ
شادی شدہ خاتون از خود خلع نہیں لے سکتی
مسلمانوں کی جان، املاک، عبادت گاہوں اور تجارت پر جان لیوا خطرات منڈلارہے ہیں۔ مفکرین کی رائے
مسلمانوں کو اب سوچ سمجھ کر موقع دے گی بی ایس پی:مایاوتی
سنسربورڈ ’ہم دو ہمارے بارہ‘ فلم کی ریلیز پر روک لگائے : امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہندوؤں اور مسلمانوں کے آباء واجداد ایک ہی تھے۔ اندریش کمار آرایس ایس سے ملحقہ تنظیم مسلم راشٹریہ منچ کی ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

وہ زائداز 20 سال سے اس منچ کے سرپرست رہے ہیں۔ آرایس ایس کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت کے 2021 میں دیئے گئے بیان کو دہراتے ہوئے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہندوؤں اور مسلمانوں کا ڈی این اے ایک ہی ہے،

اندریش کمار نے کہا کہ ہم اپنا مذہب تبدیل کرسکتے ہیں۔ شیام نامی شخص شہاب الدین بن سکتا ہے لیکن ہمارے آباء واجداد وہی رہیں گے۔

ہمارے آباء واجداد ایک ہی ہیں۔ اندریش کمار نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے جن میں زیادہ تر مسلمان تھے، کہا کہ ہم سب بھارتیہ زبانوں میں خواب دیکھتے ہیں،

ہم میں سے کوئی بھی فارسی، ترکی یا رومن زبان میں خواب نہیں دیکھتا، ہم سب کے چہرے ایک جیسے ہیں جو ہمیں آریہ نسل کے آباء واجداد سے ملے ہیں۔ ہمارے چہرے عربی یا رومن نہیں ہیں۔

a3w
a3w