فرانس میں اسکولی بچوں کے عبایہ پر پابندی کا اعلان
فرانسیسی حکومت نے کہا ہے کہ آئندہ تعلیمی سال سے قبل اسکولی بچوں کے عبایہ استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی جائے گی۔ ملک مسلمانوں کے لباس پر متواتر جاری تحدیدات میں یہ نیا اضافہ ہے۔
حیدرآباد: فرانسیسی حکومت نے کہا ہے کہ آئندہ تعلیمی سال سے قبل اسکولی بچوں کے عبایہ استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی جائے گی۔ ملک مسلمانوں کے لباس پر متواتر جاری تحدیدات میں یہ نیا اضافہ ہے۔
فرانسیسی وزیر تعلیم گبریل اٹل نے کہا کہ ستمبر سے شروع ہونے والی نئی میقات سے ملک کے اسکولوں میں مسلم خواتین کی جانب سے اکثر پہنی جانے والی لامبی پوشاکوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اانہوں نے اتوار کو ٹی وی نٹ ورک ٹی ایف 1 کو کہا کہ جمہوریہ کے اسکولس نہایت ہی مضبوط اقدار اور اصولوں خاص کر سیکولر اقدار پر بنائے گئے ہیں۔
وزیر نے اداروں اور مذاہب کو جدا کرنے کے لئے ایک فرانسیسی اصطلاح کا حوالہ دیا جس کے لئے کچھ لوگ یہ استدلال پیش کرتے ہیں کہ مخالف اسلام مؤقف کے لئے اس اصطلاح کا استحصال کیا جارہا ہے۔
اٹل نے کہا ”میرے لئے laïcité کو جب ایک اسکول کے فریم ورک میں رکھا جاتا ہے تو وہ بہت واضح ہے۔
آپ ایک کلاس روم میں داخل ہوتے ہیں اوربچوں پر نظر ڈالتے ہی آپ ن کی مذہبی شناخت کرنے نہ پائیں۔ اپوزیشن کے کئی قانون سازوں کی جانب سے اس اقدام کی مخالفت کی جارہی ہے۔