شمالی بھارت
متھرا میں 40 روہنگیا مسلمانوں کی گرفتاری
اترپردیش اے ٹی ایس نے متھرا میں 40 روہنگیا مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔ عہدیداروں نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔
متھرا(یوپی): اترپردیش اے ٹی ایس نے متھرا میں 40 روہنگیا مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔ عہدیداروں نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔
یہ سبھی اپنی فیملیز کے ساتھ ایک کالونی میں رہ رہے تھے۔ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے 26 جولائی کو دورہ متھرا سے قبل یہ کارروائی کی گئی۔
گرفتار افراد کو پولیس اسٹیشن لے جاکر پوچھ تاچھ کی گئی۔
دوران ِ تفتیش یہ لوگ کاغذات دکھانہیں سکے۔ سارے آپریشن کو خفیہ رکھا گیا تھا۔