شمالی بھارت
مظفر نگر کا طالبعلم رات بھر سو نہ سکا
مظفر نگر میں ایک اسکول ٹیچر کے حکم پر ساتھی بچوں سے تھپڑیں کھانے والے لڑکے کو اس شکایت پر کہ وہ بہت زیادہ مضطرب ہے اور گزشتہ شب سو نہ پایا‘ میڈیکل چیک اپ کے لئے اتوار کو میرٹھ لایا گیا۔
لکھنؤ: مظفر نگر میں ایک اسکول ٹیچر کے حکم پر ساتھی بچوں سے تھپڑیں کھانے والے لڑکے کو اس شکایت پر کہ وہ بہت زیادہ مضطرب ہے اور گزشتہ شب سو نہ پایا‘ میڈیکل چیک اپ کے لئے اتوار کو میرٹھ لایا گیا۔
لڑکے کے والدین نے کہا کہا کہ وہ گھر لوٹ چکا ہے اور نارمل ہے۔ سال دوم کے طالب علم کے والد ارشاد نے پی ٹی آئی کو بتایا ”پریشان رہنے اور شب بھر نیند نہ آنے کی شکایت پر لڑکے کو چیک اپ کے لئے میرٹھ لایا گیا۔
ڈاکٹر نے کہا کہ لڑکا نارمل ہے۔ وہ اس لئے پریشان ہوگیا تھا کہ کئی لوگ بشمول رپورٹرس اس سے نیہا پبلک اسکول واقعہ کے بارے پوچھ رہے تھے۔
اس واقعہ کی ذمہ دار اسکول ٹیچر ترپتا تیاگی کے ساتھ سمجھوتہ کرلئے جانے سے متعلق استفسار پر والد نے کہا کہ ان کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا ہے۔