منورفاروقی کے شوکی اجازت منسوخ کرنے راجہ سنگھ کامطالبہ
بی جے پی کے رکن اسمبلی نے کے تارک راما راؤ کوشدید تنقیدکانشانہ بنایا اور کہاکہ کے ٹی آر کو اپنے نام میں لفظ ”رام“ استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔انہوں نے کے ٹی آر کو اپنا نام منور فاروقی یا اکبرالدین رکھنے کا مشورہ دیا۔
حیدرآباد: حلقہ گوشہ محل کے بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے آج حیدرآباد سٹی پولیس سے شہر میں 21اگست کومنعقدشدنی کامیڈین منور فاروقی کے شوکومنسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مسلم بھائیوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ہندؤں دیوی دیوتاؤں کا مذاق اڑانے والے منورفاروقی کے شوکا بائیکاٹ کریں۔
انہوں نے کہاکہ کسی بھی مذہب کی توہین کے وہ قائل نہیں ہیں۔ مسلمان جس طرح توہین رسالت ؐ کوبرداشت نہیں کرتے‘ اسی طرح ہندو بھی اپنے دیوی دیوتاؤں کی تضحیک کوبرداشت نہیں کریں گے۔راجہ سنگھ نے سٹی پولیس پرزوردیا کہ وہ منورفاروقی کے شو کیلئے دی گئی اجازت کومنسوخ کرتے ہوئے شہر کی پرامن فضاء کومکدرہونے نہ دیں۔