بھارت

نیوکلیائی ہتھیاروں کا استعمال انسانیت کے خلاف:راج ناتھ

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں نیوکلیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خدشہ کے درمیان وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے روس اور یوکرین سے کہا ہے کہ نیوکلیائی ہتھیاروں کا استعمال انسانیت کے خلاف ہے۔

نئی دہلی: روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں نیوکلیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خدشہ کے درمیان وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے روس اور یوکرین سے کہا ہے کہ نیوکلیائی ہتھیاروں کا استعمال انسانیت کے خلاف ہے۔

روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگونے چہارشنبہ کو سنگھ سے فون پر بات کی۔انھوں نے سنگھ کو یوکرین کے ساتھ جنگ کی معلومات فراہم کی۔

انھوں نے دو طرفہ دفاعی تعاون کے مختلف امور پرتفصیلی بات کی۔دونوں لیڈروں نے فوجی جھڑپ میں دن بہ دن بگڑتے حالات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

روسی وزیر دفاع نے یوکرین کے ذریعے مبینہ طور پرڈرمی بم کے استعمال کا خدشے کا معاملہ بھی اٹھایا۔

سنگھ نے ٹکراؤ کے حل کے لئے بات چیت اورسفارت کاری کے استعمال پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی گروپ کو نیوکلیائی یا ریڈیائی ہتھیاروں کاا ستعمال نہیں کرنا چاہئے کیونکہ یہ انسانیت کے خلاف ہے۔